کھیل

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا شیر ، زمبابوے میں ڈھیر

4 جولائی 2024 کو ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جیت کر وطن واپس لوٹنے والی انڈین کرکٹ ٹیم کی جیت کا جشن ابھی گلیوں میں ہی ہو گا کہ انڈین ٹیم اس ملک کی کرکٹ ٹیم سے ہار گئی جو ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں کوالیفائی ہی نہ کر سکی تھی۔
ورلڈکپ کے فوراً بعد زمبابوے میں ٹی ٹونٹی سریز کھیلنے کیلئے جانے والی انڈین کرکٹ ٹیم کو اس وقت بڑے دھچکے کا سامنا کرنا پڑا جب میزبان ٹیم نے انہیں 13 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔
ہرارے میں کھیلے گئے پہلے میچ میں زمبابوے نے پہلے کھیلتے ہوئے 115 رنز بنائے۔ بظاہر دیکھنے میں یہ انڈین ٹیم کے بائیں ہاتھ کا کھیل معلوم ہوتا ہے لیکن حیرت انگیز طور پر ایسا نہ ہوسکا اور انڈین ٹیم صرف 102 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔
زمبابوے کپتان سکندر رضا اور بولر ٹینڈائی چتارا نے 3،3 وکٹیں لے کر ورلڈکپ جیت کر آنے والی ٹیم کو ہار کا راستہ دکھا دیا۔

مزید پڑھیں:ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جیت کر بھی انڈین شائقین غمزدہ کیوں؟

میچ کے بعد انڈین کپتان شبھمن گل نے شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے قبول کیا کہ ہدف زیادہ نہیں تھا لیکن ان کا موڈ تھا کہ پریشر کی بجائے لطف اندوز ہو کر کھیلا جائے۔
لیکن ان کی یہ لطف اندوز ہو کر کھیلنے کی تھیوری ناکام ہو گئی اور ٹیم کو شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ بھارٹی ٹیم کی اس کارکردگی نے شائقین کو حیران کر کے رکھ دیا۔ بھارت نہیں دنیا بھر میں شائقین کرکٹ اس کو بڑا اپ سیٹ قرار دے رہے ہیں۔
کئی شائقین اس قدر پریشان نظر آئے کے انہیں روہت شرما اور ویرات کوہلی کی یاد ستانے لگی جنہوں نے حالیہ ورلڈکپ کے بعد ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے ریٹائرمنٹ لی تھی۔ ایک صارف نے اندازہ لگایا کہ یہ کارکردگی دیکھنے بعد اب روہت اور ویرات کوہلی اپنے فیصلے پر نظرثانی کا سوچ رہے ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button