رات سونے سے پہلے اور صبح اٹھنے کے بعد جو پہلا کام ہم کرتے ہیں وہ موبائل کا استعمال ہے۔ یوں تورات سونے سے قبل بھی موبائل استعمال کرنے کے کئی نقصانات ہیں، لیکن اس کے بعد رات ایک آرام کا وقفہ بھی ملتا ہے۔ اس کے برعکس صبح اٹھتے ہی موبائل استعمال کرنے کےکئی منفی اثرات ہو سکتے ہیں۔
انڈیا میں کئے جانے والے ایک سروے میں دیکھا گیا کہ 84 فیصد شہری صبح اٹھتے ہی موبائل کو فورا یا 15 منٹ کے اندر موبائل کا استعمال کرتے ہیں۔ ماہرین اس عادت کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ انسان کا دماغ مختلف حالتوں میں ہوتا ہے اور اس کو سمجھے بغیر موبائل کا استعمال خطرناک ہو سکتا ہے۔
انسان جب اٹھتا ہے تب اس کا دماغ گہرے سکون کی حالت میں ہوتا ہے جسے ڈیلٹا سٹیٹ کہتے ہیں۔ اس کے بعد دماغ الفا سٹیٹ میں جاتا ہے جس میں آپ کا دماغ نیم فعال ہوتا ہے۔ آخر میں آپکا دماغ بیٹا سٹیٹ میں آ جاتا ہے جس سے آپ کا دماغ پوری طرح فعال ہو جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر کھانا نقصان دہ کیسے
جب جاگتے ساتھ ہی موبائل کا استعمال شروع ہوتا ہے تو دماغ ڈیلٹا سے سیدھا بیٹا سٹیٹ میں آنے کی کوشش کرتا ہے جس سے دباؤ بڑھ جاتا ہے۔
اس تیزی سے تبدیلی کی وجہ سے انسان کے دماغ پر برا اثر پڑھتا ہے اور یہ ہمارے موڈ کو بھی ڈسٹرب کرتا ہے جس کی وجہ سے ہم بے چین ، چڑچڑے اور کام سے اکتائے ہوئے محسوس کرتے ہیں۔
اس لئے ماہرین کا خیال ہے کہ جاگنے کے 30 منٹ سے ایک گھنٹے تک موبائل کا استعمال نہیں کرنا چاہیے اور دماغ کو نارمل حالت سے ڈیلٹا سے الفا اور پھر حالت میں آنے دینا چاہیے جس سے آپ کی دماغی حالت بھی بہتر ہوگی اور فوکس بھی بڑھ جائے گا۔ بے چینی اور چڑچڑے پن کا بھی خاتمہ ہوگا۔