بارش-کی-پیشن گوئی

سموگ سے ستائی عوام کیلئے بارش کی پیشن گوئی

سموگ کے باعث پریشان عوام کیلئے بڑی خوشخبری، محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشن گوئی کر دی۔ پاکستان کے بالائی حصوں میں مغربی ہوائیں کل شام سے داخل ہونے کی توقع ہے، جس سے ملک کے متعدد علاقوں میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔
محکمہ موسمیات نے شمالی اور وسطی علاقوں میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ طوفان کی وارننگ جاری کی ہے۔ 14 سے 15 نومبر کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کی پیشن گوئی ہے جس سے صوبے میں اسموگ میں کمی متوقع ہے۔
چترال، دیر، سوات، شانگلہ، اور بٹگرام اور ان کے آس پاس کے علاقے، ساتھ ہی بالائی ہزارہ کے علاقے جیسے مانسہرہ، ایبٹ آباد، اور ہری پور میں بھی کل شام سے بارش کی توقع ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقے میں بھی بارش ہوگی، جبکہ بلند پہاڑی سلسلوں میں برفباری کا امکان ہے۔
مزید برآں، اسلام آباد، راولپنڈی اور ان کے ملحقہ علاقوں جیسے اٹک، تلہ گنگ، چکوال، اور جہلم میں ہلکی سے معتدل بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، خوشاب، اور سرگودھا جیسے شہروں میں بھی بارش متوقع ہے۔بارش کے نتیجے میں پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں:‌کیا صرف لاک ڈاؤن اور سکول بند کرنا ہی سموگ کا حل ہے

بلوچستان اور جنوبی علاقوں جیسے کوئٹہ، ژوب، بارکھان، اور موسیٰ خیل میں بھی بارش کا امکان ہے، جبکہ جنوبی پنجاب کے بھکر، لیہ، اور ڈیرہ غازی خان میں گرج چمک کے ساتھ طوفان کی توقع ہے۔
یہ بارش کل شام سے 16 نومبر کی صبح تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب سموگ کی دن بدن بگڑتی صورتحال نے حالات زندگی کو جمود کا شکار کر دیا ہے۔ ملک میں جاری سموگ کی بدترین صورتحال کے پینش نظر پنجاب بھر کے کئی اضلاع میں تعلیمی ادارے بھی 17 نومبر تک بند کر دیئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں