اسمارٹ فونز استعمال کرنے والوں کے لیے خوشخبری

بھارت کا مشہور شہر نئی دہلی کی حکومت نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ تمام اسمارٹ فونز کے لیے ایک ہی ٹائپ سی چارجر کو لازمی قرار دیا جائے یہ اعلان اسمارٹ فونز استعمال کرنے والوں کے لیے ایک بڑی خبر ہے۔ یہ فیصلہ جون 2025 تک نافذ العمل ہوگا۔ اس کے تحت، تمام موبائل کمپنیاں اپنے فونز کو ٹائپ سی چارجر کے ساتھ پیش کرنے کی پابند ہوں گی۔
بھارتی رپورٹس کے مطابق، دسمبر 2022 میں پہلی بار اس بات کا عندیہ دیا گیا تھا کہ تمام اسمارٹ فونز کے لیے ایک ہی ٹائپ سی چارجر لازمی قرار دیا جائے گا۔ اس حوالے سے، حکومت نے موبائل کمپنیوں کو ایک مراسلہ بھی جاری کیا، جس میں انہیں اپنے فونز کو ٹائپ سی چارجر کے ساتھ تیار کرنے کی ہدایت دی گئی۔
حکومت کے اس فیصلے کے مطابق، جون 2025 تک تمام موبائل کمپنیوں کو بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے والے اپنے تمام فونز کو ٹائپ سی چارجر کے ساتھ فراہم کرنا ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ، لیپ ٹاپس کے لیے بھی ٹائپ سی چارجر کو لازمی قرار دیا گیا ہے، لیکن اس کے لیے کمپنیوں کو جون 2026 تک کا وقت دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:ٹک ٹاک صارفین کے لیے بڑی خبر
بھارتی حکومت نے اپنے فیصلے کے تیسرے مرحلے میں دیگر الیکٹرانک آلات، جیسے کہ ہیڈ فونز اور دیگر گیجٹس، کے لیے بھی ٹائپ سی چارجر لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مرحلے کا آغاز 2026 کے بعد متوقع ہے۔
واضح رہے کہ بھارت سے قبل، یورپین یونین نے بھی ایک ہی ٹائپ سی چارجر کو لازمی قرار دیا تھا۔ یورپین یونین کے 27 ممالک میں دسمبر 2024 تک تمام فونز اور لیپ ٹاپس کے لیے ایک ہی ٹائپ سی چارجر لازمی قرار دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ صارفین کی آسانی کے لیے لیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ موبائل اور دیگر الیکٹرانک کمپنیوں کے لیے ایک چیلنج ضرور ہے، مگر طویل مدت میں یہ صارفین اور ماحول دونوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔