ایئر-پیوریفائر

صرف 700 روپے میں‌ ایئر پیوریفائر بنانے کا آسان نسخہ

علاج بالغذاء کے مشہور معالج ڈاکٹر عظمت مجید نے سموگ سے ستائی اور مہنگے ایئر پیوریفائر خریدنے کی سکت نہ رکھنے والی عوام کیلئے سستا ترین فارمولا بتایا ہے جس کے مدد سے چھ یا سات سو روپے میں ایئر پیوریفائر بنایا جاسکتا ہے۔
سینئر صحافی اجمل جامی کے شو میں شرکت کے دوران ڈاکٹر عظمت مجید نے غذا اور انسانی صحت سے متعلق کئی موضوعات ڈسکس کئے اور مشورے دیئے جن میں سےایک کارآمد مشورہ صرف چند سو روپے میں ایئر پیوریفائر بنانے کا بھی تھا۔
ڈاکٹر عظمت مجید کاکہنا تھا کہ سب سے پہلے ہمیں یہ کرنا چاہیے کہ ایک فلٹر ملتا ہے جسے ہم الیکٹرو سٹیٹک کاٹن فلٹر کہتے ہیں، یعنی یہ کپاس سے بنا ہوتا ہے اور الیکٹرو سٹیٹکلی چارج ہوتا ہے، اور یہ تمام کے تمام(سموگ میں موجود) ذرات کو پکڑ لیتا ہے کیونکہ یہ ذرات بھی چارجڈ ہوتے ہیں۔
تو نیگیٹو اور پازیٹو ہونے کی وجہ سے یہ ان ذرات کو اپنے اندر جذب کر لیتا ہے۔
ڈاکٹر عظمت کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ کے گھر میں اے سی لگا ہوا ہے، تو اس کے اندر ایک فلٹر لگا ہوا ہے۔ آپ بس یہ کیجیے کہ الیکٹرو سٹیٹک کاٹن فلٹر خرید لیجیے۔ یہ فلٹر مختلف سائز میں آتے ہیں، جیسے 12 انچ بائے 18 انچ، 12 انچ بائے 24 انچ، 8 انچ بائے 24 انچ وغیرہ، اور یہ آن لائن بھی دستیاب ہیں۔ چھ یا سات سو روپے میں آپ کو تقریباً 10 فلٹرز مل جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:‌اسلام آباد کا ایئر کوالٹی انڈیکس بھی خطرناک

تو آپ یہ کرسکتے ہیں کہ اپنے گھر کے اے سی کو ایک ایئر پیوریفائر میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ اس فلٹر کے ذریعے۔ اس فلٹر کو اپنے اے سی کے فلٹر کے برابر کاٹیں اور اسے ٹیپ سے چپکا دیں اور اپنے اے سی کو صرف فین موڈ میں چلائیں۔
ڈاکٹر عظمت مجید کا کہنا تھا کہ صرف فین موڈ میں چلائیے، تو یہ ہوگا کہ آپ کے کمرے کی ساری ہوا اس میں سے گزرتی جائے گی اور اگر آپ اس کو دیکھیں یعنی کہ ایئر کوالٹی انڈیکس دیکھیں تو یہ تقریباً 20 گنا کم کر دیتا ہے۔ اگر باہر کا انڈیکس 1000 ہے، تو کمرے کے اندر کا انڈیکس تقریباً 50 یا 60 تک آ جاتا ہے۔ یعنی کہ یہ واقعی میں کارآمد ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان گھروں میں جن میں اے سی نہیں ہے، وہ بھی اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اگر آپ کے گھر میں چھوٹے سائز کا پنکھا ہے تو اسی فلٹر کو چھوٹے پنکھے کے سائز میں کاٹ کر اس پر چپکا دیں۔ آپ کا ایئر پیوریفائر تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں