Spain-King-Queen

سیلاب متاثرین نے وزیراعظم اور شاہی خاندان پر کیچڑ پھینک دیا

سپین کے صوبے ویلنسیا میں ان دنوں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال میں 200 سے زائد افراد کی اموات ہو چکی ہیں جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہیں۔ انہی نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے آئے شاہی خاندان کے اراکین اور وزیر اعظم لوگوں کے غصے کا نشانہ بن گئے اور لوگوں نے وزیر اعظم اور شاہی خاندان کی کیچڑ سے تواضع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق شاہی خاندان، وزیراعظم اور دیگر عہدیداروں نے بارش کے بعد سیلاب سے متاثر ہونے والے سپین کے مشرقی صوبے ویلنسیا کا دورہ کیا۔ لیکن سیلاب متاثرین طیش میں آ گئے اور حکومتی عہدیداروں پر کیچڑ پھینکنے کے ساتھ قاتل قاتل کے نعرے بھی لگاتے رہے۔
سیلاب متاثرین کے غصے کی اظہار کی وجہ سے حکام کو دورہ مختصر کر کے واپس جانا پڑا۔
سپین میں ہونے والی اس بارش نے فصلوں، انفراسٹرکچر سمیت انسانی جانوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے جس میں اب تک کے اعداد و شمار 200 افراد کی موت کی تصدیق کرتے ہیں جبکہ گمان کیا جارہاہے کہ یہ تخمینہ ابھی اصل صورتحال سے بہت مختلف ہے اور اموات میں اضافے کا خدشہ موجود ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی قید میں حریت رہنما یاسین ملک کے حوالے سے تشویشناک خبر

وزیر اعظم اور دیگر حکام پر غصےکے اظہار میں عوام سب سے زیادہ وزیر اعظم سانچیز اور مقامی منتخب رہنما کارلوس مازون کو نشانے پر رکھا۔
واقعے کے بعد وزیر اعظم اور سیاستدان وہاں سے روانہ ہو گئے لیکن بادشاہ اور ملکہ وہاں ایک گھنٹے تک سیلاب متاثرین کا غصہ ٹھنڈا کرنے کیلئے رکے رہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلاب سے ہونے والی تمام اموات تقریباً اسی صوبے ویلنسیا میں ہوئی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں رہائش پذیر افراد میں غم و غصہ پایا جارہا ہے۔ دوسری جانب صوبائی حکومت کی کال پر سینکڑوں رضا کارسیلابی صورتحال کے بعد کیچڑ وغیرہ کی صفائی کیلئے امڈ آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں