وزارتِ اطلاعات و نشریات نے شنگھائی تعاون تنظیم کے 23 ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لئے نغمہ جاری کر دیا۔نغمے میں پاکستان کے رنگا رنگ ثقافتی ورثے اور مہمان نوازی کی روایت کی ایک جھلک پیش کی گئی ہے
نغمے میں پاکستان کے خوبصورت مقامات، تاریخی اور اہم عمارتیں اور متنوع ثقافت کو بڑی خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔نغمے کے بول میں پاکستان کے لوگوں کی مہمان نوازی اور ایس سی او سربراہان مملکت کو خوش آمدید کہنے کا جذبہ سمو آیا ہے۔
اس کے علاوہ پاکستان کی ترقی کے لئے پاکستان کے عوام کی محنت، لگن اور جذبے کو بھی بہت خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا ہے۔یہ نغمہ پاکستان کے نامور گلوکار عمیر جسوال نے گنگنایا ہے۔
وزارت اطلاعات و نشریات نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ نغمہ مہمانوں کو پاکستان کی ثقافت سے روشناس کرائے گا اور ان کے دلوں میں پاکستان کے لئے محبت پیدا کرے گا۔
مزید پڑھیں:نواز شریف سے ملنے والی بھارتی صحافی برکھا دت نے انڈیا کیا رپورٹ کیا
یاد رہے کہ پاکستان میںشنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کےپیش نظر وفاقی دارالحکومت کو دلہن کی طرح سجادیا گیا ہے ۔ جبکہ مہمانوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ وزیر اعظم نے آج مہمانوںکے اعزاز میںعشائیہ بھی دیا۔
چینیوزیر اعظم، تاجکستان ، ترکمانستان، کرغزستان کے وزرائے اعظم، بھارت کے وزیر خارجہ، اور ایران کے اول نائب صدر سمیت دیگر مہمان اس کانفرنس میںشرکت کر رہے ہیں۔
غیر ملکی مہمانوں کی آمد اور کانفرنس کےپیش ںظر وفاقی دارالحکومت میں14 سے 16 اکتوبر کیلئے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ کئی سڑکیںبھی عام ٹریفک کیلئے بند ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف اس کانفرنس کے ساتھ ساتھ سائیڈلائن پر سربراہان مملکت اور دیگر وفود سے بھی دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کریںگے۔ انڈین وزیر خارجہ جے شنکر اس دورے میںموجود ہیں لیکن انڈیا پہلے ہی واضح کر چکا ہے کہ کانفرنس کے علاوہ کسی اور ایجنڈے پر بات نہیںہوگی۔