اہم خبریں

پنجاب کے 40 ایم پی ایز پارٹی چھوڑنے کو تیار

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شیر افضل مروت نے نجی نیوز چینل کے پروگرام میں صحافی ثمر عباس کے پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ پنجاب کے 40 ایم پی ایز توڑے جا چکے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ ہمیں آفر کر رہی ہے اسے قبول کر لینا چاہیے کیونکہ یہ نہ ہو کہ ہم سینیٹ بھی ہار جائیں۔
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پہلے بھی ہمارے ایم پی ایز توڑے گئے اور اب کافی ایم پی ایز کو دھمکی دی جارہی ہے کہ انہیں ری کاؤنٹنگ میں ہروا دیا جائے گا جس کے بعد پنجاب کے 40 ایم پی ایز توڑے جا چکے ہیں اور پارٹی کو سینیٹ میں ہروا دیا جائے گا۔
شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ انہیں اس فاروڈ بلاک کا دو ہفتے قبل علم ہو گیا تھا۔ ن لیگ مفاہمت کی باتیں کر رہی ہے۔ یہ ان کا ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ ہے کہ بندے توڑے جاتے ہیں اور سیٹیں جیتیں جاتی ہیں۔

شیر افضل مروت کے بیان پر پی ٹی آئی کارکن ایکس پر شیر افضل مروت پر برس پڑے۔ نگہت نامی ایک خاتون صارف نے شیر افضل مروت کی ویڈیو پر بیان پر لکھا کہ : میں حیران ہوں عمران کی بہنیں بھی عمران کو یہ نہیں بتا رہی کے یہ بندہ رانگ نمبر ہے، اسکو لانچ کیا گیا ہے PTI میں لڑائی ڈلوانے کے لئے، سینٹ الیکشن سے پہلے ایسی باتیں پھلا کر PTI کے لوٹے پیدا کرنا چاہ رہا ہے۔

مزید پڑھیں : عمران خان اپنی پارٹی کو کونسی ایک بات سمجھانے سے قاصر ہے؟

دوسری جانب تحریک انصاف پنجاب کے صدر حماد اظہر نے بھی شیر افضل مروت کے بیان کی تردید کرتے ہوئے بیان دیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں تمام پارلیمانی پارٹی اور ہمارے ایم پی اے متحد ہیں۔ ہمارے ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار نے تو ہماری تعداد سے بھی زیادہ ووٹ حاصل کئے تھے کیونکہ جند فارم 47 کے لوگ اپنے گناہ پر شرمندہ ہیں۔ انشاللہ سینٹ کے الیکشن میں ہمارے امیدوار کامیاب ہوں گے۔
اس سے قبل حماد اظہر نے پی ٹی آئی پنجاب کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ تاہم عمران خان کی خصوصی ہدایات کے پیش نظر چئرمین پی ٹی آئی نے ان کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button