اہم خبریں

ستمبر تک عمران خان نہ چھوٹے تو پی ٹی آئی کیا فیصلہ کن قدم اٹھائے گی

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حما د اظہر کا کہنا ہے کہ ستمبر تک عمران خان بانی پی ٹی آئی کو نہ چھوڑا تو اڈیالہ جیل کی طرف لانگ مارچ کریں گے، منظر عام پر آ کر پنجاب میں عوام کو لیڈ کروں گا، گرفتار کر کے تشدد کے بعد کوئی بیان لیا تو عوام اس پر یقین نہ کریں۔ وہ صوابی میں پی ٹی آئی کے منعقدہ جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔
حماد اظہر روپوش ہونے کے بعد آج پھر منظر عام پر آگئے ہیں۔ ان کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال بھی لمبے عرصے تک غائب رہنے کے بعد آج صوابی جلسے میں نمودار ہوئے۔ اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ رب کعبہ کی قسم، رب محمد کی قسم، میرے خان سامنے تم سب سیاسی بونے ہو۔ تم سب چھوٹے ہو تمھارا قد چھوٹا ہے۔
جلسہ عام سے ریحانہ ڈار نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جعلی حکومت ہے، میں نے سیالکوٹ میں خواجہ آصف کو بُری طرح سے شکست دی ہے، سیالکوٹ کے عوام عمران خان سے پیار کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:‌جیل میں ایک سال؛ پارٹی عمران خان کو کیوں نہ چھڑا سکی

جلسے سے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل وزیر نے بھی خطاب کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں بہادر رہ گئے، بزدل بھاگ گئے، نہ ڈیل ہوگی اور نہ ڈھیل ہوگی، مذاکرات ہوں گے تو عمران خان کی شرائط پر ہوں گے، اس دفعہ آپ کا مقابلہ ٹکر کے لوگوں سے ہے۔
تحریک انصاف کے صوابی جلسے پر اپنی رائے دیتے ہوئے صحافی بشیر چوہدری کا کہنا ہے کہ جتنی گاڑیاں اب صوابی میں داخل ہوئی ہیں ناں اگر یہ گاڑیاں راولپنڈی کا رخ کر لیں تو آخری گاڑی دو دن بعد پہنچے گی۔
بشیر چوہدری نے سوال اٹھایا کہ اتنی بڑی عوامی سپورٹ کو واپس گھروں میں بھیجنے والی قیادت پر سوال تو اٹھیں گے کہ بے گناہ قائد کی رہائی اور مینڈیٹ کی واپسی کے لیے فیصلہ کن قدم کیوں نہیں اٹھایا؟

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button