مکھن

سائنسدانوں نے تجربے سے مکھن تیار کرلیا

سائنس اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہر روز نئے تجربات اور تحقیقات سامنے آنا کوئی بڑی بات نہیں مگر کچھ تجربات ایسے ہوتے ہیں جو واقعی حیرت انگیز ہوتے ہیں۔ حال ہی میں، ایک امریکی کمپنی نے تجربہ کرکے ہوا اور پانی سے مکھن تیار کر کے دنیا کو حیرانگی میں ڈال دیا ہے ۔ اس تجربے میں مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کی معاونت بھی شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق، اس امریکی کمپنی نے ایک خاص تھرمو کیمیکل طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے کاربن ڈائی آکسائیڈ اور ہائیڈروجن سے چکنائی تیار کی ہے،جو اب تک صرف جانوروں سے حاصل کی جاتی تھی۔ جرنل نیچر اسٹیبلیٹی میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق، مکھن بنانا تو صرف ابھی آغاز ہے مزید تجربات کے ذریعے سائنسدان دودھ، آئس کریم اور پنیر بھی تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔مزید تفصیلات کے مطابق،یہ انوکھا مکھن نہ صرف ماحول دوست ہے بلکہ حیوانی چکنائی کا بہترین متبادل بنانے میں مددگار بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:ہاتھ سے لکھنے سے یادداشت کیسے بڑھتی ہے

بل گیٹس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس مکھن کے لیے تمام چکنائی کاربن اور ہائیڈروجن ایٹمز سے تیار کی گئی ہے، اور اس عمل میں نہ جانوروں اور نہ ہی پودوں کی ضرورت پیش آتی ہے۔ اس طریقہ کار میں ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ اور پانی سے ہائیڈروجن حاصل کی جاتی ہے، جنہیں گرم کر کے فیٹی ایسڈز کو الگ کرلیا جاتا ہے اور پھر اس کی مدد سے چکنائی تیار کرلی جاتی ہے۔
بل گیٹس کا اس بارے یں مزید کہنا ہے کہ لیبارٹری میں تیار کی گئی چکنائی اور تیل سننے میں عجیب لگتا ہے ،مگر اس سے موسمیاتی تبدیلیوں کے مسئلے سے نمٹنے میں کافی مدد ملے گی۔ تاہم، اس مکھن کی قیمت کو رکھنا ایک بڑا چیلنج ثابت ہوسکتا ہے، مگر اسےجلد ہی حل کرنا بھی ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں