سکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں‌

سکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں‌

پڑوسی ملک بھارت میں دہلی اور نیشنل کپیٹل ریجن کے 100 سے زائد سکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول ہوئیں ہیں۔ یہ دھمکیاں بذریعہ ای میل بھیجی گئی تھیں جس پر سیکورٹی ایجنسیاں ہائی الرٹ ہو گئی ہیں اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تاہم والدین اور بچوں میں خوف کی فضاء پائی جارہی ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ سکولوں کو اس طرز کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں، اس سے قبل گزشتہ سال دسمبر میں بنگلور کے سکولز کو ایسی دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئیں تھیں جس میں 48 سکولوں کو ایسی دھمکی سامنا کرنا پڑا تھا اور چند سکولوں کو خالی بھی کرایا گیا تھا۔
تاہم اب پھر دہلی میں 100 سے زائد سکولوں کو یہ ای میلز موصول ہو چکی ہیں۔ سکولوں کو ملنے والی یہ ای میلز صبح 4 بجے وصول کی گئیں جس کے بعد سے شہر میں ہلچل سی مچ گئی۔ دہلی پولیس نے اس حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پتا لگا لیا ہے کہ یہ ای میلز کہاں سے بھیجی گئیں ہیں۔
مزید پڑھیں: باکسر عامر خان کی اکیڈمی جسے دو سال بعد قبضے سے چھڑایا گیا
دہلی پولیس نے لوگوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ۔ اس لئے شہریوں کو خوف محسوس کرنے کی ضرورت نہیں۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ابتدائی جانچ پڑتال کے بعد سیکورٹی ایجنسیاں اس نتیجے پر پہنچی ہیں کہ یہ ای میلز روس سے بھیجی گئی ہیں۔
صرف سکولوں کو بم ے اڑانے کی دھمکی ہی نہیں، گزشتہ ہفتے میں ایئر پورٹس اور ہسپتالوں کو بھی ایسی دھمکیاں مل چکی ہیں۔ جن مقامات سے سکول کو بم سے اڑانے کی شکایات موصول ہوئیں پولیس نے وہ سکول خالی کرا کر بم ڈسپوزل سکواڈ کے ہمراہ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ سیکورٹی ایجنسیز کا کہنا ہے کہ معلوم ہوتا ہے کہ سکولوں کے ڈیٹا سے بھی چھیڑ خانی کی گئی ہے اور ڈیٹا لیک ہونے کے بعد ایسی ای میلز بھیجی گئی ہیں۔

سکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں‌” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں