صارفین موبائل سمز بلاک ہونے سے بال بال بچ گئے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کی جانب سے ٹیکس نا دہندگان کی سمز بلاک کرنے سے معذرت کر لی۔ گزشتہ دنوں فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے وفاقی حکومت کے تعاون سے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے سم بلاک کرنے کے احکامات جاری کیےتھے۔
ایف بی آر نے چھ لاکھ سے زائد ایسے ٹیکس نادہندگان کی نشاندہی کی جو ڈیٹا کے مطابق آمدن پرٹیکس دینے کے اہل ہیں لیکن وہ ٹیکس ادا نہیں کر رہے۔ یہ ڈیٹا ایف بی ار نے پی ٹی اے کو مہیا کرتے ہوئے ان افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سمز بند کرنے کے احکامات جاری کیے۔
اس میں ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی کہ ٹیلی کام آپریٹرز سمز بند کرنے کے راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں جس پر وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے حکومت کے فیصلے پر من و عن عمل کرانے کے لیے ٹیلی کام آپریٹرز پر دباؤ بڑھانے کا حکم جاری کیا۔
مزید پڑھیں: ٹیکس نادہندگان کی موبائل سمز اور بجلی گیس کنکشن کب سے منقطع ہونگے؟

تا ہم اب پی ٹی اے نے سمز بلاک کرنے سے معذرت کر لی ہے۔ پی ٹی اے نے ایف بی ار کو لکھے گئے خط میں جواب دیا کہ نان فائلر کی سم بند کرنے کا پی ٹی اے پابند نہیں ہے۔
پی ٹی اے نے مزید تفصیل پیش کی کہ پاکستان میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے مردوں کے نام پر سم نکلوا کر استعمال کرتے ہیں۔ بہت سی خواتین ہراسانی سے بچنے کے لیے مردوں کے نام سے سم چلاتی ہیں۔ ایسا کرنے سے ایک بہت بڑا طبقہ ابلاغ سے محروم ہو جائے گا۔
خط میں مزید لکھا گیا کہ اس سے پاکستان کو ڈیجیٹلائزیشن میں بھی تکلیف کا سامنا کرنا پڑے گا اور اس سے معیشت کو منفی نقصان بھی پہنچے گا کیونکہ بینکنگ ٹرانزیکشن ای کامرس جیسے آپشنز بھی بند ہو جائیں گے۔
پی ٹی اے نے ایف بی ار سے گزارش کی کہ وہ ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کا کوئی اور طریقہ استعمال کریں۔ یوں صارفین عارضی طور پر سمز بلاک ہونے سے بال بال بچ گئی۔

صارفین موبائل سمز بلاک ہونے سے بال بال بچ گئے” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں