پاکستانسیاست

صنم جاوید خان کس شرط پر رہا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی رہنما صنم جاوید خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی گرفتاری کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے رہا کرنے کی درخواست کی سماعت کی ہے۔
اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کا عدالت سے کہنا تھا کہ صنم جاوید اب آزاد ہیں اور اپنے صوبے میں بغیر کسی روک ٹوک کے جاسکتی ہیں ۔عدالت میں ہونے والی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ بلوچستان پولیس بھی صنم جاوید کے خلاف راہداری ریمانڈ کی استدعا پر زور نہیں دے رہی ہے.
اس دوران جج نے صنم جاوید خان کے وکیل میاں علی اشفاق سے سوال کیا کہ کیا صنم جاوید مستقبل میں نامناسب زبان استعمال نہیں کریں گی؟کیونکہ وہ اکثر انٹرنیٹ پر نامناسب زبان استعمال کرتی ہیں اس پر وکیل نے جج کو یقین دہانی کروائی کہ وہ آئندہ ایسی زبان استعمال نہیں کریں گی۔ وکیل نے مزید کہا کہ صنم جاوید نے یقین دلایا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی غیر مناسب گفتگو سے دور رہیں گی۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی پر پابندی

اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ صنم جاوید کے خلاف اسلام آباد اور کوئٹہ میں درج مقدمات بھی دو دن میں واپس لے لیے جائیں گے۔ اس یقین دہانی کے بعد عدالت نے صنم جاوید کو رہا کرتے ہوئے کیس ختم کردیا۔
اس فیصلے کے بعد صنم جاوید اپنے صوبے میں واپس جا سکتی ہیں اور ان کے خلاف مزید کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جائے گی۔
صنم جاوید کی رہائی سے پی ٹی آئی کے کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ اس بات کی امید کر رہے ہیں کہ مستقبل میں بھی قانونی طریقے سے انہیں انصاف ملتا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button