سلمان خان

سلمان خان شادی کیوں نہیں کر رہے

بالی وڈ سپرسٹار سلمان خان 58 برس کے ہو چکے ہیں تاہم کترینہ کیف سمیت کئی خوبرو اداکاراؤں کے ساتھ تعلق میں رہنے کے باوجود بھی وہ شادی کے بندھن میں نہیں بندھ سکےہیں۔ اگرچہ سلو بھائی اپنے شادی کے حوالے سے خود بھی کئی مواقعوں پر بات کرتے رہتے ہیں تاہم اب کی بار انکی شادی کا موضوع انکے والد نے پکڑ لیا ہے۔
سوشل میڈیا پر سلمان خان کے والد سلیم خان کی ویڈیو وائرل ہو رہی جس میں ان کا کہنا ہے کہ سلمان جلد شادی کے بندھن میں بندھنا چاہتے ہیں تاہم وہ خوف زدہ سے ہیں کہ کہیں انکی شریک حیات ان خوبیوں کی مالک نہ ہوئیں جو ان کی والدہ میں ہیں یا جن کو ان کے گھر میں ضرورت ہے تو وہ کیا کریں گے؟
سلیم خان کا کہنا تھا کہ سلمان باآسانی شادی کر سکتے ہیں لیکن وہ حوصلہ نہیں کر پارہے کیونکہ وہ سادہ طبعیت کے مالک ہیں اور اس بات کو سوچتے ہیں کہ کیا انکی شریک حیات انکے گھر کو ویسا سنبھال پائیں گی جیسا انکی والدہ نے رکھا ہے۔

مزیدپڑھیں:صدف کنول پکڑی گئیں

سلیم خان کی گفتگو یہ تاثر دیتی ہے کہ سلو بھائی شریک حیات کے معاملے میں بہت حساس ہیں اور وہ ایسی عورت کی تلاش میں ہیں جو ان کے گھر کو جوڑ کر رکھے ، والدین کے ساتھ رہے، گھر کے کاموں میں ہاتھ بٹائے اور بچوں کے سکول اور ہوم ورک میں مدد کرے۔
سلمان خان کے والد بھی قبول کرتے ہیں کہ آج کے دور میں ایسی لڑکی تلاش کرنا مشکل ہے ۔ فلمی دنیا میں سلو بھائی جیسے بھی رہے ہوں شریک حیات پر کسی طور کمپرومائز کرنے کو تیار نہیں ہیں۔
چند روز قبل سلمان کی اپنی ویڈیو بھی ریڈاٹ پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ شادی نہ ہونے کے قصوروار وہ خود ہیں۔

سلمان خان شادی کیوں نہیں کر رہے” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں