صدف کنول پکڑی گئیں

ماڈل اور اداکارہ صدف کنول نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بچپن میں عام سے شکل و صورت کی مالک تھیں اور انہوں نے نہ صرف اپنی اچھی خاصی میک اپ سرجریز کرائی ہیں بلکہ انہوں نے اپنے دانت بھی ٹھیک کرائے۔
یوں آج کی خوبرو ماڈل ماضی کی سرجری کا ذکر کر کےپکڑی گئیں۔ ان کی انکشاف کے بعد انکے ماڈلنگ کیریئر کے آغاز کی تصاویر بھی وائرل ہوئیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اسی عام سی شکل میں نظر آرہی ہیں جن کا انہوں نے خود اعتراف کیا۔
انہوں نے یہ انکشاف ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو میں کیا جہاں ان کا کہنا تھا کہ وہ نوعمری میں سادہ سی شکل کی مالک تھیں۔ تاہم پھر انسٹاگرام آیا اور انہوں نے چیزیں دیکھنے کے بعد خود کو گروم کیا اور سرجریز کرائی۔ اس انکشاف نے سوشل میڈیا صارفین خصوصاً ٹرولز کو ایک نیا موضوع فراہم کردیا ہے۔
ایک اور وائرل ہوتی ویڈیو میں بھی صدف کنول نے انکشاف کیا ہے جسے سن کر عوام نہ صرف دنگ رہ گئی ہے بلکہ ان پر سوال بھی اٹھنے لگ گئے ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ماضی میں سگریٹ بھی پیتی رہی ہیں لیکن اب استعمال نہیں کرتیں۔ تاہم انہوں نے سگریٹ ترک کرنے کی کوئی وجہ بیان نہ کی۔
مزید پڑھیں: حبا بخاری کو مداحوں سے کیا گلہ ہے؟
اس کے ساتھ وہ سگریٹ پینے والی خواتین کی طرفداری کرتے ہوئے تنقید کرنے والوں پر برس پڑی۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کی مرضی ہے وہ جو چاہے کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ تنقید کرنے والےشخص کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی ایسی خاتون پر تنقید کرے جو اسکی بہن بیٹی نہیں ہے۔
صدف کنول نے ماڈلنگ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور اب اداکاری کے جوہر بھی دکھارہی ہیں۔ ماضی میں شہروز سبزواری سے شادی کےبعد بھی وہ کئی مہینوں تک سوشل میڈیا پر موضوع بحث رہی ہیں۔
One Comment