پاکستان

گورنر سندھ کا نوجوانوں کیلئے 12 ارب ڈالر کا منصوبہ کیا ہے

صوبہ سندھ سے اکثر اوقات ہمیں ایسے مزاحیہ بیانات سننے کوملتے جن کو سن کر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ کبھی بلاول بھٹو ہمیں بتاتے ہیں کہ جب بارش آتا ہے تو پانی آتاہے، جب زیادہ بارش آتا ہے تو زیادہ پانی آتا ہے تو کبھی سندھ حکومت ہمیں بتاتی ہے کہ بیرون ملک سے لوگ سندھ علاج کرانے آتے ہیں۔
حالاں کہ اب صورتحال یہ ہے کہ سندھ میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین تک میسر نہیں اور آئے روز گٹر کے ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے حادثات ہوتے رہتے ہیں لیکن ایک بار پھر مزاح سے بھرپور بیان لے کر ہمارے سامنے آئے ہیں گورنر سندھ۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے آئی ٹی کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ : اگر 10 لاکھ لوگ آئی ٹی کے تعلیم حاصل کر لیتے ہیں اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس جیسے کورس کر لیتے ہیں وہاں کم سے کم آمدن 1200 ڈالر ہے۔
1200 ڈالر کو 10 لاکھ سے ضرب دیں 12 ارب ڈالر بنتے ہیں۔ ایک سال بعد پاکستان کی معیشت میں 12 ارب ڈالر شامل ہونگے۔انہوں نے بتایا کہ یہ کام ہم نے بہت فوکس کر کے کیا ہے اور میرے پاس ساری کیلکولیشن ہے۔

مزید پڑھیں:‌شہباز حکومت 18 ماہ کی مہمان، پھر حکومت کس کی ہوگی

ان کی وائرل ہوتی ویڈیو پر نوجوان دلچسپ کمنٹ کر رہے ہیں جبکہ اس پر رائے دینے والوں میں پاکستان کی ہنس منکھ سیاست دان سائرہ بانو بھی ہیں۔
سائرہ بانو نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک صارف کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو پر اپنی رائے دیتے ہوئے لکھاکہ بھائی(گورنر سندھ کامران ٹیسوری) کا ٹیلنٹ ضائع نہیں ہونا چاہیے، انہیں جلد از جلد وزیر خزانہ بنایا جائے۔
ایک اور صارف نے گورنر سندھ کو ہوش دلاتے ہوئے لکھا کہ 10 لاکھ لوگوں کو ٹریننگ دینے کے لیے کم سے کم بھی اگر سال کا 500 ڈالر بھی رکھے تو یہ ہے کتنے بلین ڈالر بنتا ہے یہ شیخ چلی کہاں سے لائے گا وہ۔یوں پاکستانیوں‌کو ایک سال میں 12 ارب ڈالر کمانے کا پروگرام شروع ہونے سے پہلے وڑ گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button