کھیل

بھارتی کرکٹ بورڈ نے رنگ میں بھنگ ڈال دی

بھارتی کرکٹ بورڈ نے رنگ میں بھنگ ڈال دی۔ ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق، بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو مطلع کر دیا ہے کہ بھارت 2025 میں پاکستان میں منعقد ہونے والے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے پاکستان نہیں جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق، بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو سرکاری طور پر آگاہ کیا کہ بھارتی حکومت نے ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے منع کیا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کا نوواں ایڈیشن 2025 میں فروری-مارچ کے دوران پاکستان میں منعقد ہونے والا ہے؛ تاہم بی سی سی آئی کی جانب سے حکومت کی منظوری کے انتظار کے باعث بھارت کی شرکت غیر یقینی رہی۔
چیمپئنز ٹرافی کے فکسچر کو حتمی شکل دینے کے لیے وقت تیزی سے ختم ہو رہا تھا، اس لیے آئی سی سی نے بی سی سی آئی کو 8 نومبر جمعہ تک اپنی وینیو کی ترجیح کی تصدیق کا وقت دیا تھا اور اگلے ہفتے پاکستان میں سیکیورٹی چیک کے لیے اپنے حکام بھیجنے کا ارادہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:رکی پونٹنگ کا بابر اعظم کو کھوئی ہوئی فارم واپس لانے کیلئے مشورہ

اس سے قبل جمعہ کو میڈیا کے ساتھ بات چیت میں، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کو بی سی سی آئی کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان نہ آنے کے فیصلے پر کوئی رسمی تصدیق موصول نہیں ہوئی۔
محسن نقوی نے اس موقع پر کہا تھا کہ اگرچہ میڈیا میں باتیں ہو رہی ہیں کہ بھارت شاید نہ آئے تاہم پی سی بی کسی ہائبرڈ ماڈل پر غور نہیں کر رہا اور چیمپئنز ٹرافی 2025 کو پاکستان میں ہی منعقد کرنے کا عزم رکھتا ہے۔انہوں نے مزید کہا، ہم اپنے موقف پر قائم ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی صرف پاکستان میں ہی منعقد ہوگی اور ہائبرڈ ماڈل پر کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔
تاہم اب انڈیا کے رسمی انکار کے بعد دوبارہ سے نظریں ہابرڈ ماڈل پر لگ گئی ہیں‌کہ اب پاکستان اور انڈیا کے میچز کس وینیو پر کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button