ٖڈنارا

کیو آر کوڈ کے ذریعے شوہر کی تلاش کرنے والی روسی خاتون کی مانگ کیا ہے؟

مقابلے کے اس دور میں کانٹینٹ کرییٹرز کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے کہ وہ ایسا منفرد مواد تیار کریں جو شائقین کو ان کی طرف مائل کرے۔ ایسے میں روزانہ کی بنیاد پر سوشل میڈیا سائٹس پر عجیب و غریب طرز کے شاہکار دیکھنے کو ملتے ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو ان دنوں روس سے تعلق رکھنے والی ڈنارا نامی کانٹینٹ کریٹر کی وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ انڈیا کے ایک شاپنگ مال میں کیو آر کوڈ تھامیں کھڑی ہیں۔
اس پوسٹر پہ لکھا ہے کہ مجھے انڈین شوہر کی تلاش ہے۔کیو آر کوڈ سکین کرنے سے ڈنارا کا انسٹاگرام اکاؤنٹ سے منسلک ہے۔ اپنے انسٹاگرام پر یہ ویڈیو اپلوڈ کرتے ہوئے ڈنارا نے لکھا کہ شوہر ڈھونڈنے میں ان کی مدد کریں۔

جہاں کچھ صارفین اپنے شریک حیات ڈھونڈنے کے لیے ان کی اس تخلیقی صلاحیت کو داد دے رہے ہیں تو وہیں اسی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مزے مزے کے کمنٹس بھی پڑھنے کو مل رہے ہیں۔

مزید پڑھیں‌: کھانسنے سے چینی شخص کے ساتھ کیا حیران کن واقعہ پیش آیا؟

ایک خاتون صارف نے ڈنارا سے گزارش کی کہ وہ اپنی ان تخلیقی صلاحیت سے ان کے لیے بھی ایک شوہر ڈھونڈ دیں۔ ایک صارف نے ڈنارا کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ مشہور ہونے کے لیے ایسا نہیں کر رہی تو وہ ان سے شادی کے لیے تیار ہیں۔ وہ آئیں اور اپنی سچائی ثابت کریں۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ وہ 30 سال سے شادی نہ کرنے کا سوچ رہے ہیں لیکن اگر ڈنارا راضی ہیں تو وہ شادی کرنے کو تیار ہیں۔
کیا اس منفرد انداز سے ڈنارا کو اپنا شریک حیات ملتا ہے یا نہیں؟اس بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ تاہم ان کی ویڈیو اپنے منفرد انداز کی وجہ سے لوگوں کی توجہ مبذول کرا رہی ہے اور خاصی مقبول ہو رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں