Electricity-Installments

قسطوں میں بجلی کا بل دینے والوں کیلئے بری خبر

پاکستان میں بجلی کے دن بدن بڑھتے بلوں سے نمٹنے کیلئے شہری قسطوں میں بجلی کا بل ادا کرنے کی سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ تاہم نیپرا نے اب صارفین کیلئے اس سہولت میں کمی کر دی ہے اور اب شہری سال میں صرف ایک بار بل کی اقساط کرانے کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔
اس سے قبل صارفین کو یہ سہولت حاصل تھی کے سال میں دو بار قسطوں میں بجلی کا بل ادا کر سکتے تھے۔ اس سہولت سے شہریوں کی بڑی تعداد گرمیوں میں استفادہ حاصل کرتی تھی جب بجلی کے بلوں میں زیادہ استعمال کے باعث اضافہ ہو جاتا ہے۔
تاہم اب نیپرا نے کنزیومر مینیول میں تبدیلی کرتے ہوئے صارفین سے یہ سہولت چھین لی ہے۔ فیصلے کا اطلاق کمرشل اور گھریلو دونوں سطح پر ہوگا۔ نیپرا نے تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ نئے مینول پر عمل درآمد شروع کیا جائے۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ اس نے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ لیا ہے۔ دسمبر 2023 میں عوامی سماعت کے بعد یہ فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا جسے اب سنایاگیا ہے۔

مزیدپڑھیں: پاکستان واٹر بمبار طیارہ کیوں خریدنے جا رہا ہے؟

نییرا نے بلوں کی ادائیگی میں مقررہ تاریخ بڑھانے کی سہولت بھی ختم کر دی ہے اور ہدایات جاری کی ہیں کے بلوں کو جمع کرانے کی آخری تاریخ پر اگر سرکاری چھٹی بھی ہو تب بھی یہ بل جمع کرانے کا آخری دن تصور ہوگا۔ اس سے قبل شہری چند دن کی توسیع کرا کے اضافی جرمانے سے بچ جایا کرتے تھے۔
اس سہولت کو ختم کرنے پر افسوس کے اظہار کی بجائے فیصلے کے دفاع میں نیپرا کے ترجمان نے بتایا کہ اس فیصلے سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو بل اکٹھے کرنے میں آسانی ہو گی جو گردشی قرضے میں کمی کا باعث بنے گا۔

قسطوں میں بجلی کا بل دینے والوں کیلئے بری خبر” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں