اہم خبریں

قاضی صاحب ، 25 اکتوبر انشاء اللہ دن ساڑھے دس بجے

سپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرار آفس نے 25 اکتوبر کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر فل کورٹ ریفرنس کا اہتمام کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کردہ اس نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ 25 اکتوبر کو دن ساڑھے دس بجے سپریم کورٹ کے کمرہ نمبر 1 میں فل کورٹ کا اہتمام کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں صحافی عدیل سرفراز نے خبر بریک کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر سپریم کورٹ نے الوداعی تقریبات کیلئے کیٹرنگ کا سامان آرڈر کردیا ہے۔
چیف جسٹس کے قریبی سمجھے جانے والی صحافی عمران وسیم نے بھی اس نوٹیفکیشن کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے ایکس اکاؤنٹ پرلکھا کہ ہ جو کہتے تھے قاضی فائز عیسی تین سال کی توسیع مانگ رہا ہے ان کیلئے رجسٹرار سپریم کورٹ کا خط۔

مزید پڑھیں:چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سنچری کر لی

جبکہ صحافی سمیع ابراہیم کا کہنا تھا کہ رجسٹرار کے اس لیٹر کی وجہ سے گمراہ نا ہوں کیونکہ 25 کے بعد قاضی آئینی عدالت کا چیف جسٹس بننے کی سازش میں ہے سپریم کورٹ سے جانا تو پلان کا حصہ ھے۔ سمیع ابراہیم کا کہنا تھا کہ ہمارے کچھ نادان دوست یہ سمجھ رہے ہیں کی بس اب قاضی گیا۔ ہرگز ایسا نہیں ہے۔
قاضی صاحب کی ریٹائرمںٹ کے حوالے سے اب تک شکوک و شبہات باقی ہیں کیونکہ اب تک نئے چیف جسٹس منصور علی شاہ کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکا ہے جس پر چند حلقے اب بھی اس بات کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں کہ قاضی صاحب 25 اکتوبر کو جارہے ہیں۔ تاہم اب رجسٹرار سپریم کورٹ نے قاضی صاحب کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کچھ حد تک قیاس آرائیوں کو کم کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button