ملک-ریاض

قرضوں اور مہنگائی تلے دبی معیشت اور عوام کیلئے ملک ریاض کی بڑی آفر

بحریہ ٹاؤن کے مالک مشہور پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض نے قرضوں اور مہنگائی کے بوجھ تلے دبی پاکستانی معیشت اور عوام کیلئے بڑی آفر لے آئے۔ ملک ریاض نے انکشاف کیا کہ ان کے پاس ایسے آئیڈیاز ہیں جن سے ملک دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے۔ تاہم موجودہ ملکی حالات کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ ملک ریاض بھی ان حالات سے تنگ نظر آئے۔
اپنا خیالات کا اظہار ملک ریاض نے ایک ٹویٹ سے کیا جہاں ان کا کہنا تھا کہ میں پچاس سال سے پاکستان میں کاروبار سے وابستہ ہوں۔ میں نے پاکستان میں رہتے ہوئے بہت سے اتار چڑھاؤ دیکھے۔ ہرمشکل دور کا ہم نے اللہ تعالٰی کے فضل سے کامیابی سے سامنا کیا۔ حالات کے آگے ہتھیار ڈالنے کی بجائے ہم نے دگنی محنت کو ترجیح دی اور پاکستان کے ہر شہر بشمول لاہور، اسلام آباد، کراچی میں تیز رفتار ڈویلپمینٹ پر توجہ مرکوز رکھی۔

مزید پڑھیں:گورنر پنجاب کی تنخواہ کتنی؟

ملک ریاض نے مزید لکھا کہ ان گنت چیلنجز کے باوجود ہم آج بھی اسی جذبے سے کام کرنے میں مصروف ہیں ۔اگرچہ آج پاکستان اپنے معاشی بدترین دور سے گزر رہا ہے اور حالیہ سالوں میں ظلم اور تشدد میں اضافہ ہوا ہے. لیکن میرا تجربہ مجھے آج یہ کہنے پہ مجبور کرتا ہے کہ اگر پاکستان میں سازگار بزنس ماحول قائم کیا جائے, نفرت کی دیواریں گرا دیں جائیں اور ظلم کا خاتمہ ہو,تو اللہ کے فضل سے میرے پاس ایسے آئیڈیاز ہیں جن پہ عمل کر کے پاکستان کی تمام آبادی کیلے نا صرف بنیادی سہولتیں بشمول روزگار، گھر، تعلیم اور صحت بہم پہنچائی جا سکتیں ہیں، بلکہ ملک کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو بھی دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔
ملک ریاض نے اگرچہ ابھی صرف آفر کی ہے، انہوں‌نے حتمی طور پر کوئی آئیڈیا شیئر نہیں کیا ہے۔ اب دیکھنا ہوگا کہ مسند اقتدار سنبھالے لوگ ان کے اس گیان سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہیں یا نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں