
ایک بڑی تہلکہ خیز ڈویلمپنٹ میں ن لیگ کی رہنما نے انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہیں انتخابات میں شکست کے باوجود جتوانے کی آفر ہوئی تھی ، تاہم انہوں نے یہ آفر ٹھکرا دی۔
نجی نیوز چینل پر ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر آباد سے ن لیگ کے رہنما ڈاکٹر نثار چیمہ نے شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ان کے علاقے کے لوگوں نے انکے مخالف امیدوار حامد ناصر چٹھہ کے بیٹے محمد احمد چٹھہ کو ووٹ دیئے۔ ان کے جیتنے کے بعد میں نے حامد ناصر چٹھہ کو فون کر کے مبارکباد دی۔
نثار چیمہ کا کہنا تھا کہ انہیں آفر کی گئی کہ سیٹ جتوائی جا سکتی ہے، تاہم ان کا ضمیر اس بات کو نہیں مانتا تھا ۔ ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جعلی جیتنے سے ہارنا ہزار درجے بہتر سمجھتا ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے غیر معمولی کام نہیں کیا۔ اگر عوام کی اکثریت نے ان کے مخالف ووٹ دیا تو مجھے نتیجہ تسلیم کرنا چاہیے تھا۔
مزید پڑھیں: ریحانہ ڈار کو بڑی خوشخبری مل گئی
اینکر نے نثار چیمہ سے سوال کیا کہ آپ پر پارٹی کی جانب سے جیت کیلئے دباؤ نہیں تھا کیونکہ آپکے اعتراف سے دھاندلی کے اس بیانیے کو مزید تقویت ملتی ہے جسے پی ٹی آئی یا دوسری جماعتیں اس وقت پھیلا رہی ہیں۔ اس پر نثار چیمہ کا کہنا تھا کہ پارٹی کا بیانیہ مختلف ہو سکتا ہے تاہم ووٹ کو عزت دینے یہی ہے جو انہوں نے کیا ہے۔
مجھے پیشکش ہوتی رہی، لیکن ضمیر اجازت نہیں دیتا کہ جعلی مینڈیٹ کے ساتھ اسمبلی جاؤں، حلقے کے عوام نے ووٹ نہیں دیا، حامد ناصر چٹھہ صاحب کو مبارکباد بھی دی، رہنما ن لیگ ڈاکٹر نثار احمد چیمہpic.twitter.com/dv1OCDxeku
— Ahmad Warraich (@ahmadwaraichh) February 28, 2024
یاد رہے کہ الیکشن میں بے ضابطگیوں پر کئی مخالف امیدوار پی ٹی آئی کے جیتنے والے امیدواروں کے حق میں بیان دے چکے ہیں۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر، محمود خان اچکزئی اور حافظ نعیم سمیت کئی سرکردہ رہنما اس وقت پی ٹی آئی کے فارم 45 پر جیتنے والے امیدواروں کے حق میں سامنے آئے ہوئے ہیں جنہیں بعد ازاں فارم 47 میں مبینہ طور پر ہروا دیا گیا تھا۔
تاہم اب ن لیگ نے شکست تسلیم کرلی ہے۔ نثار چیمہ ن لیگ کے اولین رہنما نہیں ہیں جنہوں نے یہ دعویٰ کیا ہے۔ اس سے قبل جاوید لطیف بھی نجی چینل کے پروگرام میں تسلیم کیا تھا کہ انکے کچھ جیتے ہوئے امیدوار 8 فروری والے ہیں اور کچھ 9 فروری والے۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی اسی طرز کا بیان دے چکے ہیں جس سے گمان گزرتا ہے کہ ن لیگ نے شکست تسلیم کر لی ہے۔
3 Comments