فہیم خان

پی ٹی آئی ایم این اے سعودی عرب میں گرفتار

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے فہیم خان کو سعودی عرب میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اپنے ایکس اکاؤنٹ پر حلیم عادل شیخ نے لکھا کہ ہمارے ساتھی ہمارے بھائ سابق و موجودہ فارم 45 ایم این اے فہیم خان کو سعودی عرب میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ ہم فیملی سے رابطے میں ہیں اور فہیم خان کو جلد از جلد رہا کروانے کیلئے تمام رابطہ اور وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ۔
حلیم عادل کا کہنا ہے کہ فہیم خان کا جرم صرف اتنا ہے کہ اُنہوں نے خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہوکر اپنے کپتان عمران خان کیلئے وڈیو پیغام جاری کیا تھا ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے فہیم خان نے خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہو کر ایک ویڈیو ریکارڈ کرائی تھی۔
اس ویڈیو میں فہیم خان کا کہنا تھا کہ میں مجبوراً یہ بات کرنے جا رہا ہوں اور حالت احرام میں ہوں ۔ آج میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا ہوں اور حلف لے کر کہتا ہوں کہ عمران خان کے خلاف جھوٹا 9 مئی کا پروپیگنڈہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ٰپی ٹی آئی چلانے والا کون؟

فہیم خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمیں کبھی ایسی تربیت نہیں دی۔ جو لوگ 9 مئی کا الزام لگا رہے ہیں وہ یہاں خانہ کعبہ میں آکر حلف اٹھا کر کہیں کہ عمران خان اس میں شامل ہے۔ عمران خان جلد رہا ہونگے اور پاکستان کے وزیر اعظم بنیں گے انشاء اللّٰہ۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما نعیم حیدر پنجھوتہ نے بیان دیا کہ ہمارے سابق ایم این اے فہیم خان صاحب کو دورانِ عمرہ سعودی عرب میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔آپ تمام حقیقی مینڈیٹ رکھتے ہیں لہذا سب ہمارے بھائی فہیم خان کے لیے اواز بنیں اپنے ٹویٹر اور فیس بک پہ فہیم خان کے حق میں پوسٹ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں