پاکستانسیاست

پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، صاحبزادہ حامد رضا مستعفیٰ

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے پی ٹی آئی کے کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ ایم این اے شپ سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ عمران خان پر چھوڑ دیا۔
صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ کور کمیٹی و سیاسی کمیٹی سے استعفی دینے کا مطلب تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنا نہیں ہے۔ جو لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ میں یا سنی اتحاد کونسل عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیں گے انشاءاللہ وہ رسوا ہی رہیں گے شرمندگی اور لعنت ان کا مقدر ہے اور رہے گی۔
سربراہ سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ عمران خان سے راہیں جدا کرنے سے موت کو ترجیح دوں گا۔ سنی اتحاد کونسل کا تحریک انصاف سے اتحاد قائم رہے گا۔
صاحبزادہ حامد رضا کا مزید کہنا تھا کہ کور کمیٹی و سیاسی کمیٹی سے استغفی کا فیصلہ تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات سے دور رہنے کے لیے کیا گیا۔ محدث اعظم کا پوتا ہوں، میری اور عمران خان کی سیاست ایک ساتھ چلے گی، جدا نہیں ہوں گا۔

مزید پڑھیں:عمران خان اب اڈیالہ جیل انتظامیہ کے پاس نہیں، خوفناک خبر

سربراہ سنی اتحاد کا کہنا تھا کہ ایم این اے شپ سے استعفی عمران خان کو پیش کروں گا، میری سیٹ عمران خان کی امانت ہے۔ انہی کو واپس کروں گا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان استعفی قبول کریں یا نہ کریں، میں اور میری جماعت عمران خان کیساتھ کھڑی ہے۔
اس کے علاوہ نجی نیوز چینل پر اسد اللہ خان سے گفتگو کرتے ہوئے حامد رضا کا کہنا تھا کہ میرے 12 سالہ بیٹے نے مجھے فون پر کال کی اور روتے ہوئے سوال کیا کہ بابا آپ ڈی چوک کیوں گئے؟ اس لمحے میں نے فیصلہ کیا کہ میں استعفیٰ دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ میں ڈی چوک کے جانے کے فیصلے سے متفق تھا لیکن اس میں جلدی سے متفق نہیں تھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button