اہم خبریں

پی ٹی آئی کارکنان کو اپنی ہی پارٹی سے خطرہ

پی ٹی آئی کارکنان کو اپنی ہی پارٹی سے محتاط رہنے کا وقت آگیا ہے کیونکہ سینئر صحافی صدیق جان نے ایک وی لاگ میں انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی لیڈر اپنے بندے اٹھوانےکیلئے خود نام دے رہے ہیں۔ صدیق جان نے انکشاف کیا کہ ابھی مزید پی ٹی آئی کارکنان اٹھائے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر احمد جنجوعہ اٹھائے گئے ہیں تو ان کی وکیل ایمان مزاری کے ساتھ سو لوگوں کو ہونا چاہیے تھا۔ تاہم انہوں نے ایمان مزاری کو بطور وکیل چننے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر ایمان مزاری نہ ہوتے تو پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے ہاتھوں یہ کیس نکل جاتا۔
یاد رہے کہ صدیق جان وہ پہلے انسان نہیں ہیں جو خوفناک انکشاف کر رہے ہیں کہ پی ٹی آئی خود کارکنان اٹھوا رہی ہے، اس سے قبل تحریک انصاف کے گرفتار ہونے والے انٹرنیشنل میڈیا کوارڈینیٹر احمد جنجوعہ کی اہلیہ نے بھی یہی دعویٰ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: مردوں کی بعد پی ٹی آئی خواتین اغواء

اسد طور کو انٹرویو دیتے ہوئے احمد جنجوعہ کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر کو بہت پہلے ہی پتا چل گیا تھا کہ انہیں اٹھایا جائے گا کیونکہ انٹرنیشنل میڈیا کے کسی نمائندے نے احمد کو بتا دیا تھا کہ ایف آئی اے نے جب رؤف حسن اور بیرسٹر گوہر کو طلب کیا تھا تو رؤف حسن نے اپنے لوگوں کی خود لسٹیں فراہم کی تھیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت یقین کرنا مشکل تھا لیکن جب ایک ایک کر کے لوگوں کو اٹھایا جانے لگا تو تب یقین آیا۔ جب رضوان ملک کو اٹھایا گیاتو احمد جنجوعہ کو پتا تھا کہ وہ بھی اٹھائے جائیں گے۔
اہلیہ احمد جنجوعہ نے مزید انکشاف کیا کہ گرفتاری سے ایک ہفتہ قبل ہی احمد جنجوعہ نے اپنی وکالت کیلئے ایمان مزاری کی خدمات لی لیں تھی۔ انہوں نے اپنی اہلیہ کو بتایا تھا کہ ان کی گرفتاری کی صورت میں پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کی طرف دیکھنے کی بجائے وہ ایمان مزاری سے رابطہ کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button