پاکستان تحریک انصاف نے راولپنڈی میں گزشتہ روز اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ان ریلیوں میں کتنے افراد نے شرکت کی اس کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا کیونکہ یہ احتجاج گلی محلے کی سطح پر تھا اور ہر جگہ کنٹینر ہونے کی وجہ سے لوگوں کو جہاں جگہ ملی وہاں احتجاج ہوا۔
اگرچہ ٹارگٹ لیاقت باغ تک کا تھا اور کچھ رہنما اور کارکنان وہاں قریب تک پہنچ بھی گئے، تاہم پی ٹی آئی نے بروقت اس ریلی کا اختتام کر کے انتشار ہونے سے بچا لیا۔
پی ٹی آئی نے سٹریٹ پاور تو دکھا دی لیکن پی ٹی آئی کے جلسے کی ڈیجیٹل ویورشپ رپورٹ بھی سامنے آگئی ہے جو ڈیجیٹل احتجاج کے اعداد و شمار بتا رہی ہے۔
43 یو ٹیوب چینلز پر28 ستمبر کو تحریک انصاف کے پروٹیسٹ پر اپلوڈ ہونے والی ویڈیوز کو 2 کروڑ 40 لاکھ ویوز ملے۔ سب سے زیادہ ویوز نیا پاکستان چینل کو ملے جو 5.8 ملین ویوز بنتے ہیں۔ احتجاج کی کوریج میں یہ تمام چینلز کا ایک چوتھائی حصہ بنتا ہے۔
یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ ان ویوز میں پروٹیسٹ پر ہونے والے وی لاگز شامل نہیں، اگر انھیں علیحدہ سے دیکھا جائے تو وہ ویوز بھی تقریباً 1 کروڑ کے قریب ہیں ۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی لاہور جلسہ کی ڈیجیٹل ویورشپ کتنی رہی؟اعداد و شمار آگئے
صرف عمران ریاض کے 3 وی لاگز کو 26 لاکھ سے زائد ویوز ملے۔ تحریک انصاف کے بھی اپنے 2 چینلز کو 15 لاکھ سے زیادہ ویوز ملے۔
اس دوران حکومتی پریس کانفرنسز پر 60 سے زیادہ ویڈیو اپلوڈ ہوئیں جن کو کل ملا 77,000 کے قریب ویوز ملے ۔
بات کر لی جائے ایکس(سابقہ ٹویٹر) کی تو صرف تحریک انصاف کے ایکس اکاؤنٹ پر ہونے والی پوسٹس /ری پوسٹس کو 85 لاکھ سے زیادہ ویوز ، 2.5 لاکھ سے زیادہ ری پوسٹس ملے۔
پاکستان کے ٹاپ 3 ٹرینڈز بھی راولپنڈی پروٹیسٹ کے رہے جن پر ملا کر 1 کروڑ 40 لاکھ سے زیادہ پوسٹس ہوئیں۔اس دوران ن لیگ کے آفیشل اکاؤنٹ پر ہونے والی پوسٹس /ری پوسٹس کو کو 5 لاکھ ویوز اور8 ہزار سے زیادہ ری پوسٹس ملیں۔
نوٹ : یہ ڈیجیٹل ویورشپ رپورٹ عاشر باجوہ کی جانب سے شیئر کیئے گئے ہیں جو کہ ڈیجیٹل میڈیا اینالیٹکس کے ایکسپرٹ مانے جاتے ہیں۔