پاکستانسیاست

پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کیلئے اسلام آباد میں بڑا قدم اٹھا لیا گیا

پی ٹی آئی کے احتجاج سے قبل اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے جو کہ دو ماہ تک نافذ العمل رہے گا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ عثمان اشرف نے اپنے خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ کا حکم نامہ جاری کیا۔
حکم نامے میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے دو ماہ کیلئے اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ، میرے علم میں آیا ہے کہ معاشرے کے کچھ عناصر اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کے دائرہ کار میں غیر قانونی اجتماعات جیسے مجالس/جلوسوں کے انعقاد کا منصوبہ بنا رہے ہیں، جو عوامی مقامات اور سکون کو متاثر کر سکتے ہیں۔ موجودہ قانون و انتظام اور سیکورٹی کے ماحول کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے غیر قانونی اقدامات کو کنٹرول کرنا ضروری ہے جو عوامی امن، سکون اور قانون و نظم کے قیام کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔
اور چونکہ، ان رپورٹس کی بنیاد پر، عوام کے کچھ حلقے مذہبی/فرقہ وارانہ جلوس نکالنے اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں مظاہرے کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، جن سے عوامی امن و سکون کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے، عوامی کوفت یا نقصان پہنچ سکتا ہے، انسانی زندگی اور حفاظت کو خطرہ ہو سکتا ہے، عوامی املاک کو خطرہ ہو سکتا ہے، اور ان سے دنگا فساد یا فرقہ وارانہ فساد جنم لے سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:عمران خان پر 9 مئی کے چار مقدمات کا تفصیلی فیصلہ آگیا

دوسری جانب پی ٹی آئی نے احتجاج کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اظہر مشوانی نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ بشریٰ بی بی کے جانب سے تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور عہدیداران تک پہنچایا گیا عمران خان صاحب کا پیغام:
• ہر ایم پی اے کے حلقے سے 5 ہزار اور ایم این اے کے حلقےسے 10 ہزار کا قافلہ ہونا چاہیے
• منزل اسلام آباد
• تمام ممبران اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز، ناظمین اور پارٹی عہدیداران اپنے اپنے ٹارگٹس مکمل کرنے کا ذمہ دار ہو گا
• اپنی گرفتاری کی صورت میں اپنا دوسرا، تیسرا، چوتھا متبادل مقرر کریں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button