پاکستانسیاست

پی ٹی آئی کا اہم عہدہ سنبھالنے والی عائشہ علی بھٹہ کون ہیں

9 مئی واقعات کے فوراً بعد گرفتار ہونے والوں میں سے پی ٹی آئی لاہور کی رہنما عائشہ علی بھٹہ کا شمار ہوتا ہے جنہوں نے کئی ماہ جیل میں گزارے اور ایک کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتاری بھی وہ پارٹی کے ساتھ رہیں اور یوں اب پی ٹی آئی کی جانب سے انکی خدمات کے اعتراف میں انہیں اہم عہدہ سونپا گیا ہے اور یہ عہدہ ہے انفارمیشن سیکرٹری لاہور کا۔
اپنی تعیناتی اور ذمہ داریوں سے متعلق رائے دیتے ہوئے عائشہ علی بھٹہ کا کہنا تھا کہ نو مئی کے بعد سب سے زیادہ قربانی اس شہرِ لاہور نے دی جس کو طعنے دیے جاتے رہے کہ یہ شہر عمران خان کے لئے نہیں نکلا۔ عورتیں، بچے، بزرگ، نوجوان ان پندرہ ماہ میں ہر قسم کی آزمائش سے گزرے بھی،اور اس آزمائش پر پورا بھی اترے۔ حالات ابھی بھی موافق نہیں، ہمیں گھروں پر ریڈز، گرفتاریوں اور جیل ٹرائل کا سامنا ہے۔ لیکن عمران خان کا نظریہ اور مقصد اتنا بڑا ہے کہ اس کے آگے یہ تمام باتیں چھوٹی لگتی ہیں۔ فی الحال ہمارا مقصد ورکرز کی حوصلہ افزائی، ان کو موبلائز کرنا، ان کی مدد اور حفاظت کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:‌جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ کرنے والے ذاتی معالج کیا کہتے ہیں

بطور انفارمیشن سیکرٹری لاہور میں عمران خان کے اعتماد پر پورا اترنے کی حتی الامکان کوشش کروں گی، اور صدر لاہور شیخ امتیاز، سیکرٹری جنرل اویس یونس کے ساتھ بہترین تعاون کی فضا میں لاہور میں سیاس می سرگرمیوں کو زندہ رکھا جائے گا۔ پرانی ٹیم عبدالکریم خان اور وقاص اسلم کا شکریہ، جو ابھی بھی ہر قسم کی سپورٹ کر رہے ہیں۔ میرا مقصد سینٹرل، پنجاب اور لاہور کی ٹیموں کو ایک پیچ پر لانا ہے، میں کسی بھی گروپنگ کی سخت مخالف ہوں۔بڑے مقاصد کے لئے چھوٹی حرکتوں اور ذاتی عناد سے باہر نکلنا ہوگا، عمران خان کی رہائی ہماری اولین ترجیح ہے۔ "جیت ہمارا مستقبل ہے”

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button