اہم خبریںپاکستانسیاست

پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ڈیل بے نقاب

پاکستان تحریک انصاف کے دیرینہ کارکن وجاہت سمیع خان نے پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ڈیل بے نقاب کر دی۔ اپنے ایکس اکاؤنٹ پر وجاہت سمیع نے لکھا کہ میں آج ملٹری اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کے سینئر عہدہ داران کے مابین کی گئی مکمل ڈیل کو ایکسپوز کرنے لگا ہوں جو انتخابات سے قبل اور بعد میں کی جاتی رہیں۔ میری جب بھی خان صاحب سے ملاقات ہوگی میں یہ سب ڈرامہ بازی ان کو لازمی بتاؤں گا۔
انہوں نے لکھا کہ میں لاالہ اللہ محمدرسول اللہ پڑھ کر کہنا چاہتا ہوں کہ سکریٹری جنرل عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز سمیت کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کے کچھ ممبران آئی ایس آئی کے میجرز، کرنل اور بریگیڈئرز کے ساتھ ڈیل کی ہوئی ہے اور وہ ان کی ہدایت پر پارٹی کو چلا رہے ہیں جبکہ حماد اظہر اور مراد سعید اس لئے آج تک منظر عام پر نہیں آ سکے کیونکہ وہ ڈیل نہیں کرنا چاہتے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ڈیل انتخابات سے قبل کی گئی تھی جس میں یہ بھی طے کیا گیا تھا کہ دھاندلی کی صورت میں پارٹی کے امیدواروں اور ورکرز کو احتجاج کی کال نہیں دینی خاص کر جب تک فارم 47 کے مطابق انتخابات کے مکمل نتائج کا اعلان نہ ہو جائے۔ یاد رکھیں پورے پاکستان میں جہاں پر بھی امیدواروں اور ورکرز کی جانب سے احتجاج کئے گئے وہاں پر فارم 47 کے مطابق نتائج پی ٹی آئی کے امیدواروں کے حق میں آئے۔
وجاہت کا کہنا تھا کہ الیکشن کو چوری کرنے میں پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت خاص کر ان دونوں ممبران نے خفیہ ایجنسیوں کو مکمل سپورٹ کیا اور ان کے ساتھ مل کر شہباز شریف کو وزیراعظم بنایا۔ انتخابات کے بعد بھی ڈیلز کی جاتی رہی جس میں قائد عمران خان کی رہائی کے لئے تحریک کو نہ چلانا اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کو ٹف ٹائم نہ دینے پر رضامندی رہتی ہے۔
رہنما پی ٹی آئی کے مطابق غربت اور مہنگائی کے اس دور میں حکومت کے خلاف اتنی بڑی چارج شیٹ ہے جس کے بارے میں آج تک پی ٹی آئی کی قیادت نے پریس کانفرنس نہیں کی۔ پنجاب میں جلسے کرانے پر ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو ہمارے ان دونوں رہنماؤں سمیت کچھ اور رہنماؤں کی جانب سے مکمل یقین دہانی کرائی گئی کہ آپ خان کو اندر رکھیں اور فکر نہ کریں ہم ورکرز کو سنبھال لیں گے۔

مزید پڑھیں:‌وہ شخص جس کی عمران خان کو سب سے زیادہ تلاش تھی، مل گیا

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ لیڈرشپ کو خفیہ ایجنسیوں پر تھوڑی بہت تنقید کرنے کی اجازت ہے جس کی ان کو ریڈ لائن بھی بتائی گئی ہے۔ ورکرز کو ایک یہ دو مہینے کا لالی پاپ دے کر قائد عمران خان کے باہر آنے کی یقین دہانی کرائی جاتی ہے جو کہ سب ڈرامہ بازی اور جھوٹ ہے۔ پی ٹی آئی کے دیرینہ کارکن کے مطابق یہ جتنے بھی ہمارے لوگ ٹی وی پر آتے ہیں یہ پریس کانفرنس کرتے ہیں ان میں سے 80 فیصد نے ڈیل کی ہوئی ہے۔ قائد عمران خان کے نام پر سیاست کرنے والوں میں سے ایک شخص کو مستقبل کا وزیراعظم بنانے کی بھی ڈیل ہے۔
پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کی ڈیل بارے بات کرنے پر رہنما پی ٹی آئی مہر شرافت علی نے وجاہت سمیع سے مکالمہ کرتے ہوئے کمنٹ کیا کہ وجاہت سمی صاحب سمپل سی بات کا جواب دیں بغیر کسی ناراضگی کے عُمر ایوب صاحب اور شبلی فراز آئی ایس آئی کے بندے کیسے ؟ اور حماد اظہر صاحب آئی ایس آئی کے بندے کیسے نہیں ؟ یہ سب آپکو کب اور کیسے پتہ چلا کوئی پروف ؟

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button