پی ایس ایل کا 9واں سیزن دھوم دھام سے جاری ہے جس میں پچھلے سیزن کے طرح کئی نئے چہرے اپنی قسمت آزمائیں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم کو ہر سال پی ایس ایل سے کئی نئے چہرے ملتے ہیں جو بعد ازاں قومی کرکٹ ٹیم میں اپنے ہنر کا جادو جگاتے ہیں۔ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے حسن علی، شاداب خان اور حارث رؤف جیسے بڑے نام بھی پی ایس ایل کی پیداوار ہیں۔
کراچی کنگز کی بات کر لی جائے تو نیا ٹیلنٹ نوجوان کھلاڑی اور لیفٹ آرم بلے باز عرفان خان جو اپنے جارحانہ انداز اور لمبی اننگز کھیلنے کے باعث مشہور ہیں، اس سال پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے پلیٹ فارم سے کئی سرپرائز دے سکتے ہیں۔
کوئٹہ گلینڈی ایٹرز کی طرف سے اپنے پہلے ہی سیزن میں ریکارڈ قائم کرنے والے خواجہ نافع اپنی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں اچھی رینکنگ دلوا سکتے ہیں۔ خواجہ نافع نے دفاعی چمپیئن لاہور قلندرز کے خلاف کھیلتے ہوئے شاندار پرفارمنس پر پی ایس ایل میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
مزید پڑھیں:پی ایس ایل 9 : پشاور میزبانی سے محروم کیوں؟
اپنی اننگز میں صرف ایک ڈاٹ بال کھیلتے ہوئے انہوں نے ریکارڈ قائم کیا اور 31 گیندوں پر تین چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 60 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔ ان کے حوالے سے کوئٹہ گلینڈی ایٹرز کے سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ فیس بک پر انکی ویڈیوز دیکھنے کے بعد انہیں سلیکٹ کیا گیا۔
لاہور قلندرز جو کہ نئے ٹیلنٹ کو ہنٹ کرنے کے لیئے سب سے زیادہ تگ و دو کرنے والی ٹیم سمجھی جاتی ہے اس سال بھی کئی نئے چہرے متعارف کروا رہی ہے. رواں پی ایس ایل سیزن میں ایمرجنگ ٹیلنٹ جہانداد خان ایک اچھے آل راؤنڈر کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ لیف آرام بولنگ میں مہارت کے ساتھ اچھی بیٹنگ کے باعث اپنے ابتدائی میچز میں جہانداد شاندار کارکردگی دکھا چکے ہیں۔
اسی طرح پشاور زلمی سے کھیلنے والا نیا ٹیلنٹ ابھرتے ستارے 20 سالہ حسیب اللہ انڈر 19 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر اس سال پی ایس ایل کا حصہ بنیں۔ انہیں بھی پشاور زلمی کی پلیٹ فارم سے اچھی پرفارمنس دینےکی امید کی جارہی ہے۔
2 تبصرے “پی ایس ایل 9 سے پاکستان کو کونسا نیا ٹیلنٹ مل سکتا ہے؟”