پی ایس ایل 9 : پشاور میزبانی سے محروم کیوں؟

پی ایس ایل کے 9ویں ایڈیشن کا دھوم دھام سے آغاز ہو چکا ہے اور شائقین کا جوش و خروش دیدنی ہے۔ ملک کے مختلف حصوں کی ٹیموں اور مختلف حصوں میں کھیلے جانے والے ان میچز سے ملک میں کافی ہلا گلا رہتا ہے۔ تاہم پشاور کے شہری اس سال میں پی ایس ایل کے میچز اپنے علاقے میں لائیو نہیں دیکھ سکیں گے۔ شائقین کو مجبوراً دوسرے شہروں کا رخ کرنا پڑے گا۔
پی ایس ایل 9 میں پشاور کو میزبانی نہ ملنے کے وجہ ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم ہے جو اب تک تکمیل کے مرحلے کو نہیں پہنچ پایا۔ 2018 سے اپ گریڈیشن کی غرض سے توڑا جانے والا ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم اب تک جوڑا نہیں جا سکا۔ یہی وجہ ہے کہ شہری یہاں اب پی ایس ایل میچز رواں سال بھی نہیں دیکھ پائیں گے۔
سپورٹس جرنلسٹ احتشام بشیر کے مطابق اس اسٹیڈیم میں آخری بار پاکستان اور انڈیا کا میچ کھیلا گیا تھا جس میں آئی سی سی نے اعتراضات عائد کیئے تھے کہ یہاں جدید قسم کی سہولیات نہیں ہیں۔ جس کے بعد سے اس اسٹیڈیم کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل بائیکاٹ کیوں‌ٹرینڈ کر رہا ہے؟

فنڈز کی قلت اور حکومت کی عدم توجہ کے باعث چھ سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم مکمل نہ ہوسکا جس کے باعث پشاور کے شہری پی ایس ایل جیسی بڑی سرگرمی سے محروم ہیں۔ حکومت خیبر پختونخوا اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اس معاہدے کو اگست تک مکمل کر دیا جائے گا۔
شہریوں نے اسٹیڈیم پر سست روی سے جاری کام پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ شائقین کرکٹ کاکہنا ہے کہ پی ایس ایل 9 کے میچز پورے ملک میں کھیلے جائیں گے لیکن پشاور میں ایسا نہ ہو پائے گا۔ ہم بھی چاہتے ہیں کہ کرکٹ ستاروں کو قریب سے دیکھیں اور کرکٹ کی رونقیں پشاور میں بھی بحال ہوں۔
پشاور سے شائقین کرکٹ رواں سال تو اس سہولت سے محروم رہیں گے، تاہم اگر حکومتی وعدے وفا ہوئے تو شاید اگلا ایڈیشن شہریوں کو ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں دیکھنے کا موقع ملے۔

پی ایس ایل 9 : پشاور میزبانی سے محروم کیوں؟” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں