پاکستانسیاست

نواز شریف کے قریبی ساتھی کی آرمی چیف اور چیف جسٹس سے مداخلت کی اپیل

سید آصف کرمانی نواز شریف کے پرانے ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ اب ن لیگ میں نہیں رہے اور ان کے بیانات ن لیگ کو بھی اب بہت تنگ کرتے ہیں۔
ایک تازہ ترین بیان میں انہوں نے نجی چینل کو ایک انٹرویو میں موجودہ حالات کے پیش نظر آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مداخلت کی اپیل کر دی۔
ایک موقع پر دوران انٹرویو جب اینکر نے آصف کرمانی سے سوال کیا کہ موجودہ حالات کا حل کیا ہےتو ان کا کہنا تھا کہ میں چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف سے اپیل کروں گا کہ وہ براہ راست اپنا کردار کریں اور معاملات اپنے ہاتھ میں لیں اس سے قبل کہ حکومت اور اپوزیشن والے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچائیں۔
اینکر نےجب ان سے سوال کیا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ آرمی چیف مارشل لاء لگائیں اور چیف جسٹس اس کی توثیق کریں تو آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ وہ مارشل لاء کا نہیں کہہ رہے معاملات ہاتھ میں لانے کا کہہ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:‌ڈاکٹر آصف کرمانی دھکمیاں ملنے کی ایف آئی آر نہ کراسکے

سابق ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آپ فوج کو طلب کر لیتے ہیں اس کا کیا مقصد ہوتا ہے؟ امن و امان قائم کرنا۔ تو امن و امان قائم کرنے کیلئے آرمی چیف اور چیف جسٹس کوئی فارمولا بنا لیں تو لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں آئیں گی اور لوگ آتش بازی کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کہاں نظر آرہی ہے۔ ایسے میں ہم کیا ٹرمپ یا پیوٹن کو بلائیں کہ وہ پاکستان کے معاملات کو حل کریں۔ آرمی چیف اور چیف جسٹس سامنے آئیں اور کردار ادا کریں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل ہی آصف کرمانی کو دھمکی آمیز کالیں موصول ہوئیں تھی جس کی خبر انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے دی۔
تاہم وہ اس معاملے کی ایف آئی آر درج نہ کراسکے۔ انہوں نے کچھ ہونے کی صورت میں ذمہ دار ن لیگ اور دھمکی دینے والے شخص کو ٹھہرانے کا بھی کہا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button