دنیا

فلسطین کے بعد ایک اور اسلامی ملک اسرائیل کا نشانہ

جنگی جنون میں مبتلا اسرائیل نے فلسطین کے بعد ایک اور اسلامی ملک نشانہ بنا لیا۔ تفصیلات کے مطابق شام کے دارلحکومت دمشق میں اسرائیل کے میزائل حملے سے پانچ افراد کے جاں بحق ہونے اور درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا جو کہ چار منزلوں پر مشتمل ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ جس علاقے کو نشانہ بنایاگیا ہے یہ انتہائی سخت سیکورٹی کا علاقہ ہے جہاں ایرانی فوج پاسداران انقلاب سمیت اور ایران کے حمایت یافتہ فلسطینی گروہوں کا خاص مرکز ہے۔ خبررساں اداروں کا کہنا ہے کہ دراصل یہی گروہ نشانہ تھے۔
دمشق کے علاقے المزہ میں ہونے والے اس حملے کے بارے میں ایک رہائشی نےنجی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ انہوں نے دھماکے کی سی آواز سنی جس کے بعد ایمبولینس کی آواز سنائی دی۔

مزید پڑھیں: غزہ کی تکلیف دہ صورتحال بھی مسلم ممالک کو ایک نہ کرسکی

شام ایک دہائی سے زیادہ خانہ جنگی کا شکار رہا ہے اور اسرائیل کے سینکڑوں فضائی حملوں کا شکار ہوا ہے جس میں اسرائیل ایران کے حمایت یافتہ افواج اور شامی افواج کو بطور خاص نشانہ بناتا آیا ہے۔ 2011 سے شروع ہونے والے خونی تصادم میں شام کے 5 لاکھ سے زائد افراد جان سے گئے اور لاکھوں بے گھر بھی ہوئے۔
تاہم اب اسرائیل اور حماس کے درمیان شروع ہونے والی جنگ میں جہاں ایک طرف فلسطین کو بھگتنا پڑ رہاہے وہیں اسرائیل نے ایک اور اسلامی ملک نشانہ بنالیا ہے۔ اور اسرائیل کے شام پر حملوں میں شدت آئی ہے۔
جنوری 2020 میں اسرائیل کے بغداد پر حملوں میں جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت ہوئی تھی جس کے بعد ایران کے امریکہ اور اسرائیل سے حالات مزید کشیدہ ہو گئے تھے۔ رواں سال 3 جنوری کو جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کے دوران میں ایک دھماکا ہوا جس میں سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ایران نے اس حملے کا ذمہ دار اسرائیل اور امریکہ کو ٹھہرایا تھا

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button