پاکستانعوام

پاکستانیوں کیلئے سمارٹ فون، قیمت صرف 15 ہزار

پاکستان میں مقامی سطح پر سمارٹ فون کی بڑے پیمانے پر تیاری نے موبائل کی قیمتوں میں ناقابل یقین حد تک کمی کر دی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق مختلف ماڈلز کے موبائل فونز پر 3 سے 18 ہزار روپے تک کی کمی دیکھی گئی ہے۔ تاہم اب صارفین کیلئے ایک اور اچھی خبر سننے کو ملی ہے جس کے مطابق اب پاکستانی صرف 15 ہزار روپے میں سمارٹ فون حاصل کر سکیں گے۔
کراچی الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندے نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستانی اب چین کے تعاون سے پاکستان میں بننے والے موبائل فونز 10 ہزار سے 20 ہزار روپے تک کی قیمت میں خرید سکتے ہیں۔ صرف یہی نہیں بیرون ملک سے درآمد شدہ موبائل بھی اب بہت مناسب قیمت پر دستیاب ہوں گے۔
انہوں نے سال 2024 کو سمارٹ فون استعمال کرنے والے صارفین کیلئے اچھا سال قرار دیتے ہوئے بتایا کہ اس کمی کی کئی وجوہات ہیں جس میں ایف بی آر کی جانب سے ڈیوٹی کی کمی، مقامی سطح پر پیداوار اور ڈالر کی قیمت میں کئی ماہ سے جاری استحکام ہے۔
مزید پڑھیں: گوگل پاکستان میں‌کتنے سمارٹ سکول بنائے گا؟

سال 2022 اور 2023 موبائل فون انڈسٹری کیلئے اس لیئے بھی بھیانک رہا کیونکہ اس دوران ملک میں عدم استحکام اور ڈالرز کی دن بدن بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے موبائل کی قیمتیں بہت اوپر چلی گئی تھیں ۔ اب جبکہ ایل سیز کھل گئی ہیں اور ڈالرز کی قیمت میں استحکام ہے اور خام مال کی بھی فراوانی ہے اور آئے روز نئی کمپنیاں بھی سامنے آرہی ہیں، پاکستانی سمارٹ فون یوزر کیلئے اب زیادہ اور سستے آپشن موجود ہیں۔
میانوالی میں موبائل فونز کیلئے مختص سب سے بڑے رابی پلازہ کے ایک دکاندار اسامہ خان نیازی نے اردو وائس ٹی وی کو بتایا کہ 6 جی بی ریم اور 128 ایم بی تک سپیس رکھنے والے موبائلز کی قیمت 25 ہزار تک ہو گئی ہے جو پہلے 40 ہزار تک ہوا کرتی تھی۔یوں اب پاکستانی مشہور موبائل فون کمپنیوں انفنکس، شاؤمی، آئی ٹیل اور ویگو ٹیل کے سمارٹ فون صرف پندرہ ہزار کی قیمت میں حاصل کر سکیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button