پاکستانی کھلاڑیوں پر 50 لاکھ جرمانہ ،خبر کی حقیقت کیا ہے؟
یہ فیصلہ بھارت کے خلاف شکست کے فوراً بعد کھلاڑیوں کو بتایا گیا اور حکام نے واضح کیا کہ آئندہ مالی مراعات کارکردگی سے مشروط ہوں گی۔

2026 کا آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کو گروپ اے میں بھارت، نیدرلینڈز، نمیبیا اور امریکہ کے ساتھ رکھا گیا۔ پاکستان نے نیدرلینڈز اور امریکہ کو شکست دی، لیکن بھارت کے خلاف 61 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان سپر 8 مرحلے تک پہنچ گیا، تاہم نیوزی لینڈ کے خلاف میچ بارش کی نذر ہوگیا اور انگلینڈ کے ہاتھوں دو وکٹوں سے شکست ہوئی۔ سری لنکا کے خلاف ایک قریبی جیت کے باوجود پاکستان اور نیوزی لینڈ پوائنٹس پر برابر رہے، مگر بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
بھاری جرمانے کی رپورٹس
پاکستان کے صفِ اول کے اخبارات اور میڈیا چینلز نے رپورٹ کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر پاکستانی کھلاڑیوں پر 50 لاکھ جرمانہ عائد کیا ہے۔
رپورٹ میں نامعلوم ذرائع کے حوالے سے کہا گیا کہ یہ فیصلہ بھارت کے خلاف شکست کے فوراً بعد کھلاڑیوں کو بتایا گیا اور حکام نے واضح کیا کہ آئندہ مالی مراعات کارکردگی سے مشروط ہوں گی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو پہلے ہی بھاری تنخواہیں ملتی ہیں:
- اے کیٹیگری: ماہانہ 45 لاکھ روپے + 20.7 لاکھ روپے آئی سی سی شیئر
- بی کیٹیگری: ماہانہ 30 لاکھ روپے + 15.525 لاکھ روپے آئی سی سی شیئر
- سی کیٹیگری: ماہانہ 10 لاکھ روپے + 10.35 لاکھ روپے آئی سی سی شیئر
- ڈی کیٹیگری: ماہانہ 7.5 لاکھ روپے + 5.175 لاکھ روپے آئی سی سی شیئر
میچ فیس اس کے علاوہ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمانے کی رقم تنخواہ یا میچ فیس سے کاٹی جائے گی، کھلاڑیوں سے براہ راست وصول نہیں کی جائے گی۔
پاکستانی کھلاڑیوں پر 50 لاکھ جرمانہ سرکاری تصدیق کا فقدان
کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں پر 50 لاکھ جرمانہ کی کوئی باضابطہ تصدیق جاری نہیں کی گئی۔
پی سی بی کی کسی پریس ریلیز یا سوشل میڈیا بیان میں ٹی20 ورلڈ کپ اسکواڈ کے خلاف کسی تادیبی کارروائی کا ذکر نہیں ہے۔
لہٰذا جب تک پی سی بی باقاعدہ بیان جاری نہیں کرتا، اس جرمانے کو غیر مصدقہ رپورٹ ہی سمجھا جائے گا۔
کیا قومی ٹیم پر جرمانہ لگنا چاہیے
قومی ٹیم کی حالیہ ہار سے شائقین کو ایک بار پھر شدید دھچکا پہنچا ہے۔ جرمانے کی خبریں سامنے آنے کے بعد ایک بحث یہ بھی جاری ہے کہ کیا کھلاڑیوں کو جرمانہ کیا جانا درست ہے؟
دیکھا جائے تو ہار جیت کھیل کا حصہ ہے اور جیت کی صورت میں اضافہ مراعات بھی دی جاتی ہیں تو ہار پر جرمانہ بھی وصول کیا جاسکتا ہے۔
لیکن یہ عمل تب کارگر ہو سکتا ہے جب دنیا بھر میں ایسا ہی قانون رائج ہو۔ اگر صرف پاکستان میں یہ قانون نافذ کیا جائے تو اس سے کھلاڑیوں کی وقار پر حرف آئےگا۔ یہ کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر ایسی خبریں کھلاڑیوں کی عزتِ نفس کو مجروح کرنے کیلئے کافی ہوں گی۔
اسلیئے جرمانے کی بجائے احتساب کا وہ راستہ اپنانا چاہیے جو رائج ہے یعنیٰ جس کی پرفارمنس بری وہ ٹیم سے آؤٹ پھر وہ چاہے سپر اسٹار بابر اعظم ہوں یا کپتان سلمان علی آغا، اصول سب پر ایک سا لاگو ہونا چاہیے؟



