پاکستان میں ایکس (ٹویٹر) سروسز معطل کیوں؟

پاکستان میں ہفتہ 17 فروری کی رات 9 بجے کے بعد سے ایکس ( ٹویٹر) سروسز معطل ہیں جو آج 24 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی بحال نہ کی جاسکی اور تاحال صارفین اس بارے پریشان ہیں کہ اب تک کیوں اس سروس کو بحال نہیں‌ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کمشنر راولپنڈی کے اعترافی بیان کے بعد سے پاکستان میں ایکس پلیٹ فارم پر کمشنر اور الیکشن دھاندلی کے ٹرینڈز چلتے رہے۔ تاہم ویک اینڈ کی رات جب صارفین نے کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرنا شروع کیا تو پاکستان میں ایکس (ٹویٹر) سروسز معطل کر دی گئیں۔
دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروسز کی بندش کو مانیٹر کرنے والے بین الاقوامی ادارے نیٹ بلاکس کے مطابق انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کے پیش نظر عوامی احتجاج اور ایک اعلیٰ عہدیدار کے اعتراف اور استعفیٰ کے بعد سے پاکستان میں ایکس سروسز معطل ہیں۔
پاکستانی صارفین سمیت دنیا بھر میں اس سروس کی معطل کو انتخابی دھاندلی کے بعد بڑھتے ہوئے احتجاج کے پیش نظر معطل ہونے کا تاثر زور پکڑتا جا رہا ہے تاہم 24 گھنٹے سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے بعد ابھی تک یہ سروس بحال نہ ہو سکی۔

مزید پڑھیں:‌ پی ایس ایل بائیکاٹ کیوں‌ٹرینڈ کر رہا ہے؟

نیٹ بلاکس مسلسل پاکستان میں ٹویٹر کی سروسز کے معطل ہونے پر اپنے میٹرکس رپورٹس شیئر کر ہی ہے۔ حالیہ رپورٹ میں کہا گیا کہ انتخابی دھاندلی کی رپورٹس سامنے آنے کے بعد حکام کی جانب سے نافذ کیے گئے قومی سطح پر انٹرنیٹ سنسرشپ کے اقدامات کے سلسلے میں تازہ ترین اور طویل ترین ہے

انٹرنیٹ اور ویب سائٹس کی بندش پر نظر رکھنے والے ایک اور ادارے ڈاؤن ڈیٹیکٹر نے بھی پاکستان میں ایکس (ٹویٹر) سروس معطل ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔رواں ماہ 8 فرووری کو ہونے والے انتخابات کے روز بھی ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش رہی جسے سیکورٹی اور امن و امان کی صورتحال سے نمٹنے کی حکمت عملی قرار دیا گیا۔

پاکستان میں ایکس (ٹویٹر) سروسز معطل کیوں؟” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں