چست اور چاق و چوبند جسم ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے تاکہ وہ ایک صحت مند زندگی گزار سکے۔ بعض اوقات ذرا سی لاپرواہی انسانی صحت کو شدید متاثر کرسکتی ہےجیسے موٹاپا جو بہت سی خطرناک بیماریوں کی جڑ ہے ۔ پیٹ کی بڑھتی ہوئی چربی جس کی اصل وجہ ہماری غیر متوازن خوراک اور بے ترتیب طرزِ زندگی ہے جس وجہ سے انسان ہائی بلڈ پریشر ،دل کی بیماریاں، اور ذیابیطس ٹائپ ٹو جیسے خطرناک امراض میں مبتلا ہوسکتا ہے ماہرین کی بھی یہی رائے ہے کہ موٹاپا انسان کو موت کے منہ میں لے جانے کا سبب بن سکتا ہے .
پیٹ کی چربی کم کرنے کے پانچ آزمودہ طریقے کار
اکثر لوگ جسم کی چربی سے پریشان ہوکر اور اس سے چھٹکارا پانے کے لیے ڈائٹنگ اور ورزش جیسے متعدد طریقے اپناتے ہیں لیکن کوئی فائدہ محسوس نہیں ہوتا مگر مایوسی کی کوئی بات نہیں چند ایسے آزمودہ طریقے ہیں جس پر روزانہ عمل کرکے آپ پیٹ کی چربی کو باآسانی کم کرسکتے ہیں۔
پانی کا استعمال
میٹھے مشروبات کا استعمال بھی چربی بڑھنے کی اہم وجہ ہے لیکن اگر ہم سادہ پانی کو اپنی روزمرہ کی روٹین میں زیادہ سے زیادہ مقدار میں پئیں تو یقیناً پیٹ کی چربی کم کرنے میں بہت مدد ملتی ہے۔زیادہ پانی ہمارے جسم کو ڈی ہائیڈریشن سے بچاتا ہے اور زیادہ پانی پینے کی وجہ سے ہمارا پیٹ بھی جلدی بھر جاتا ہےجس کی وجہ سے بھوک کا احساس کم ہوتا ہے۔
ورزش
ورزش بھی جسمانی وزن کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ مگر بھاری وزن جیسے ویٹ لفٹنگ پیٹ کی بڑھتی چربی کو کم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ویٹ لفٹنگ انسانی جسم کے مسلز کے حجم کو بہتر اور برقرار رکھنے میں مددکرتے ہیں جس کی وجہ سے ہماری میٹابولزم کو بڑھنے میں مدد ملتی ہے جو پیٹ کی بڑھتی چربی کو گھلنے میں موئژ ثابت ہوتی ہے۔
ذہنی تناؤ سے بچاؤ
ذہنی تناؤ پیٹ کی چربی بڑھنے کا سب سے بڑا سبب ہے کیونکہ ذہنی دباؤ کی وجہ سے ہمارے جسم میں کورٹیسول نامی ہارمون کا اخراج ہوتا ہے جو ہماری بھوک کو بہت زیادہ بڑھاتا ہے ۔ذہنی تناؤ کو کم کرنے کا سب سے بہترین عمل یہ ہے کہ آپ روزانہ چہل قدمی کریں اور ورزش کریں تا کہ آپکا ذہنی تناؤ کم ہوسکے ۔
مزید پڑھیں: دماغ کو کنٹرول کرنے والی ایلون مسک کی ٹیکنالوجی کیا ہے؟
چینی کا کم استعمال
چربی کو کم کرنے کاموثر طریقہ یہ بھی ہے اپنی روزمرہ کی خوراک سے چینی کو نکال دیا جائےکیونکہ چینی میں بہت زیادہ کیلوریز پائی جاتی ہیں جو وزن کو تیزی سے بڑھاتی ہے جو چربی کے طور پر ہمارے پیٹ کے گرد جمع ہوتی ہے۔
سبز سبزیوں کا استعمال
سبزیوں کا استعمال غذا میں شامل کرنا بے حد ضروری ہے کیونکہ سبزیوں میں بھرپور فائبر پایا جاتا ہے جو ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ سبزیوں میں بھنڈی، مٹر، بروکولی اور دیگر سبز سبزیاں شامل ہیں جو فائبر سے بھرپور ہوتی ہیں اور بڑھتی چربی کو گھلانے میں موثر ثابت ہوتی ہیں۔