بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اسرار خان آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے حریف کو بھاری مارجن سے شکست دی۔ چیرویل ویب سائٹ کے مطابق آکسفورڈ یونین کا صدر منتخب ہونے کیلئے اسرار خان کو 617 ووٹ ملے جبکہ ان کے مدمقابل ازی ہاروکس ٹیلر صرف 393 ووٹ لے سکیں۔
ایک اندازے کے مطابق اس سے قبل یونین کے صدر کے انتخابات میں جیتنے اور ہارنے والے امیدوار کے درمیان مارجن انتہائی کم ہوتا ہے جبکہ اس بار غیر معمولی مارجن سے اسرار خان نے اپنے مدمقابل کو شکست دی۔ اپنی انتخابی مہم میں اسرار خان کا زیادہ فوکس ادارہ جاتی نسل پرستی پر تھا اور یہ مہم کامیاب ٹھہری۔
اسرار خان آکسفورڈ یونین کا صدر کا اعزاز پانے والے تیسرے پاکستانی ہیں۔ اس سے قبل محترمہ بے نظیر بھٹو اور آرمی پبلک سکول میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے احمد نواز یہ اعزاز پا چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: مسلسل تین بار میئر لندن منتخب ہونے والےمسلمان رہنما صادق خان
صدر منتخب ہونے کے بعد اسرار خان نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ بلوچستان میں پاک افغان سرحد پر ایک دور افتادہ گاؤں سے یہاں تک آنا میرے تصور سے بھی باہر ہے۔ میں آکسفورڈ یونین کے اراکین کا مجھے بطور صدر منتخب کرنے پر اعتماد کرنے کے لیے اور میری ٹیم کا مجھ پر اعتماد کرنے کے لیے ناقابل یقین حد تک مشکور ہوں۔
Coming from a remote village on Pak- Afghan border in Balochistan, this is beyond what I ever imagined. I am incredibly grateful to the members of the Oxford Union for their trust in electing me as President, and to my team for believing in me. https://t.co/LeAypJzfWI pic.twitter.com/A3TSKZc4ZT
— Israr Khan (@IkIsrar) June 8, 2024
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اسرار خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بلوچستان اور پاکستان کیلئے قابل فخر لمحہ ہے۔ اسرار نے محترمہ بینظیر بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آکسفورڈ یونین کی صدارت اپنے نام کی۔
صحافی حامد میر نے بھی اسرار خان کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے ساتھ لی گئی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ اسرار بلوچستان نے سے پہلے جبکہ پاکستان سے تیسرے طالبعلم ہیں جنہوں نے یہ عہدہ پایا۔یاد رہے کہ اسرار خان اس وقت قانون میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کر رہے ہیں۔
“آکسفورڈ یونین کا صدر منتخب ہونے والابلوچستان کا اسرار خان” ایک تبصرہ