دنیا

آکسفورڈ چانسلر کی دوڑ سے باہر؛زلفی بخاری اب عمران خان کیلئے کیا کریں‌گے

آکسفورڈ کے چانسلر کے انتخاب کیلئے حتمی فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو الیکشن لڑنے کے دوڑ سے باہر کر دیا گیا ہے۔
اس سارے پلان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری پیش پیش تھے جنہوں نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن لڑیں گے اور جیتیں گے۔
انہوں نے اس حوالے سے بھرپور کیمپین کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔ اس سے پی ٹی آئی کو یہ امید تھی کہ اگر عمران خان یہ الیکشن لڑ لیتے ہیں اور اگرانکی کسی طرح جیت ہو جاتی ہے تو حکومت پر ان سے سیاسی کیسز ختم کرنے کا بوجھ بڑھے گا، اورانکی رہائی کی کوئی صورت بن جائےگی۔
لیکن اب چونکہ عمران خان اس دوڑ سے باہر ہو چکے ہیں تو آج یہ فیصلہ سامنے آنے کے بعد زلفی بخاری نے یو کے میں صحافی مرتضیٰ علی شاہ کو انٹرویو دیا جس میں ان سے پوچھا گیا کہ عمران خان کی رہائی کے حوالے سے اب ان کے کیا پلان ہیں؟
اس پر زلفی بخاری نے جواب دیا کہ آکسفورڈ کے علاوہ ان کی جیب میں تین چار اور کیمپین ہیں ، اگر آکسفورڈ نہیں ہوا ہے تو وہ کیمپین شروع ہو جائیں گی۔

مزید پڑھیں:اس کے آکسفورڈ چانسلر بننے میں پاکستان کی عزت تھی

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ آپ مجھے جلد یورپ میں بھی دیکھیں گے، برسلز ، جینیوا اور امریکہ میں بھی دیکھیں گے۔
اس سے قبل زلفی بخاری نے آج عمران خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کی دوڑ سے باہر نکالے جانے کے فیصلے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے بیان دیا تھا کہ انکے وکلاء نے یونیورسٹی سے وجوہات طلب کی ہیں۔
بعدازاں انہوں نے آج پی ٹی آئی کی جانب سے منعقدہ ٹویٹر اسپیس میں بھی اظہار خیال کیا جہاں انہوں نے بتایا کہ وکلاء نے آکسفورڈ یونیورسٹی کو ای میلز کی تھیں جس کے جواب میں یونیورسٹی نے جو اعتراضات بھیجے وہ عمران خان پر لاگو نہیں ہوتے تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button