نوجوانوں کی صحت خطرے میں

نوجوانوں کی صحت خطرے میں

نوجوانوں کی صحت میں جگر کی بیماری، جسے فیٹی لیور کہا جاتا ہے، اس بیماری کا اضافہ ہورہا ہے اور یہ ایک بڑا عام مسئلہ بن چکا ہے۔
یہ بیماری ایک دائمی بیماری ہے جو کہ بے قابو چربی جمع ہونے کی وجہ سے جگر کی صحت کو متاثر کرتی ہے۔
یہ بیماری کسی بھی عمر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو متاثر کر سکتی ہے،
لیکن نوجوانوں میں اس کی شرح سب سے زیادہ ہے ۔
ماہرین کے مطابق جگر ( فیٹی لیور) کی بیماری موٹاپا، ٹائپ ٹو ذیابیطس،جگر کا کینسر اور دیگر امراض کے خطرات کو بڑھا دیتی ہے۔ جگر کی بیماری کی سب سے بڑی وجوہات غیر مضر غذائیں ہیں جن میں فاسٹ فوڈ، شوگر والے مشروبات، پراسیسڈ فوڈز، چکنائی، چینی، اور زیادہ کیلوریز والی غذائیں شامل ہیں ۔اسکے علاوہ متحرک زندگی کی کمی، اور ورزش کی کمی بھی اس کا بڑا سبب ہے جو فیٹی لیور کی بیماری کے خطرات کو بڑھا دیتی ہیں ۔ نوجوان آج کل زیادہ وقت دفاتر یا اسکول میں بیٹھ کر گزارتے ہیں اور گھر پر بھی زیادہ وقت ٹی وی یا دیگر الیکٹرانک مواد استعمال کرنے میں مشغول رہتے ہیں جس کے نتیجے میں جسمانی سرگرمی کی کمی اور بے نظم خوراک کا اثر جگر کی صحت پر بھی پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں:وہ گھریلو مشروبات جو یورک ایسڈ کم کرنے میں معاون ہو سکتے

نوجوانوں کو اس سے بچنے کے لیے چاہیئے کہ وہ جسمانی طور پر فٹ رہیں ،صحت مند غذا کا استعمال کریں جس میں سبزیوں، پھلوں، اور متعدد غذائی اجزاء شامل ہیں۔علاو ازیں انہیں ورزش اور جسمانی سرگرمی کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں شامل کرنا چاہئے تاکہ ان کی جسمانی صحت بہتر رہے اور جگر کی بیماریوں کا خطرہ کم ہوسکے۔
اگر نوجوان ان تمام تدابیر اور احتیاط کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں اپنائیں تو نہ صرف ان کی صحت بلکہ مستقبل کی زندگی بھی بہتر بن سکتی ہے،کیونکہ صحت ہے تو سب کچھ ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں