نیلم منیر کو چہرے کا تِل ہٹوانے کا مشورہ

پاکستان کی مشہور اداکارہ نیلم منیر کو ان کے مداح چہرے پر موجود تِل کی وجہ سے بہت پسند کرتے ہیں اور یہ ان کی الگ شناخت بھی ہے۔ صرف مداح ہی نہیں ان کے انڈسٹری کولیگز بھی اس تِل کو ان کی خوبصورتی کا راز بتاتے ہیں۔ تاہم اب کی بار کسی نے انہیں یہ تِل ایڈوانے کا ہی مشورہ دے دیا
فیصل قریشی کے ساتھ پوڈکاسٹ میں شریک کامیڈین اور ٹی وی میزبان عادی عدیل نے ادکارہ نیلم منیر کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے ہونٹ کے اوپر سے تِل کو ہٹوا دیں۔
فیصل قریشی کی پوڈ کاسٹ میں ایک موقع پررعادی عدیل سے سوال کیا گیا کہ وہ مختِلف اداکاروں کو کیا مشورہ دیں گے۔ اس دوران نیلم منیر کا نام سامنے ایا تو انہوں نے نیلم کو تِل ہٹوانے کا مشورہ دے دیا۔
اس پر فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ اداکارہ کے تِل پر تو پورا زمانہ پاگل ہے اور سب لوگوں کی وہ پسند ہے۔
جس پر عادی عدیل کا کہنا تھا کہ انہیں وہ تِل پسند نہیں ہے ۔اور اگر اداکارہ ان کی توجہ اپنی طرف مبذول کروانا چاہتی ہیں تو انہیں وہ تِل ہٹا دینا چاہیے۔
مزید پڑھیں:کنزا ہاشمی کا ڈائی ہارٹ فین ان کے لئے کیا سپیشل کرتا ہے؟
عادی عدیل نے وضاحت پیش کی کہ ایسا کرنے سے ان کا ایک نیا چہرہ سامنے آئے گا۔ انہوں نے اداکارہ کو مزید مشورہ دیا کہ وہ مصنوعی تِل بنوالیں اور استعمال کر لیا کریں۔
عادی عدیل کے اس مشورے اور بات پر اداکارہ نیلم منیر کے مداح بھڑک اٹھے۔ ویڈیو کے وائرل کلپ پر سوال اٹھاتے ہوئے ایک صارف نےلکھا کہ وہ آپ کی توجہ کیوں حاصل کریں۔ وہ تو آپ کے چہرے کی طرف متوجہ نہیں ہوں گی تو کیا آپ اپنا منہ تبدیل کروالیں گے؟
عادی عدیل کی رائے کے تِل ہٹوانے سے نیا فیچر آ جائے گا پر رد عمل دیتے ہوئے ایک انسٹاگرام صارف کاکہنا تھا کہ نیلم کوئی فون ہیں جو نیا فیچر آجائےگا، عجیب۔ایک اور صارف نے عادی عدیل کو مشورہ دیا کہ وہ پہلے اپنا نیچے والا جبڑا ترتیب میں لائیں۔