نازش جہانگیر کا ٹرولرز کو کرارا جواب

پاکستانی فلمی اداکارہ نازش جہانگیر کے ایک انسٹاگرام سیشن میں جب اُن کے فینز نے اُن سے ایک دلچسپ سوال پوچھا کہ "اگر بابر اعظم آپ کو شادی کی پیشکش کریں تو آپ کیا جواب دیں گی؟” جس پر نازش جہانگیر نے جواب دیتے ہوئے کہا "میں معذرت کروں گی”، اس جواب پر بابر اعظم کے فینز نے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔نازش جہانگیر نے ٹرولنگ کا جواب دیتے ہوئے ایک اور انسٹاگرام سٹوری شیئر کی، جس میں انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کے فینز بہت زیادہ ناراض ہوگئے ہیں ۔ وہ بابر اعظم کو اپنا بھائی مانتی ہیں، لیکن اُن کے فینز اس بات سے بھڑک گئے ہیں ۔
نازش جہانگیر نے مزید کہا کہ میرا کرکٹرز سے کوئی لینا دینا نہیں، تمام کرکٹرز میرے بھائی ہیں، مگر بابر اعظم کے فینز میرے پیچھے پڑ گئے ہیں۔ نازش جہانگیر کے اس بیان کے بعد بھی سوشل میڈیا پر انہیں ٹرولنگ کا نشانہ بناتے رہے جس وجہ سے اداکارہ نے ٹرولنگ سے تنگ آکر اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ وقتی طور پر پرائیویٹ کر دیا تھا۔مگر پھر نازش جہانگیر نے ٹرولرز کو جواب دینے کے لیے دوبارہ اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بپلک کر کے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں ٹرولرز کے لیئے ایک خصوصی پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص اُن کی باتوں سے ناراض ہوگیا ہے تو وہ بابر اعظم کو اپنی بہن کا رشتہ دے دیں، لیکن براہِ کرم! میری جان چھوڑ دیں۔
مزید پڑھیں:نازش جہانگیر کا بابر اعظم کے ساتھ شادی پر حیرت انگیز جواب
سوشل میڈیا کے ایک صارف نے اس پورے واقعے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ بابر اعظم کے فینز نازش جہانگیر کے اس جواب پر اتنا بھڑک کیوں رہے ہیں؟ انہوں نے مزید لکھا کہ شادی کرنے کا فیصلہ لڑکی کا اپنا انتخاب ہوتا ہے، اور بابر اعظم پاکستان کا ہیرو ہے مگر اسکا مطلب یہ نہیں کہ ہر کوئی اُن کے پرپوزل کو قبول کرے۔ سب کے اپنے فیصلے ہوتے ہیں اور ہمیں ان کی قدر کرنی چاہیئے۔