نئی ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے عمران خان کو رہا کرنے کا پہلا باضابطہ مطالبہ سامنے آگیا۔ یہ مطالبہ ٹرمپ کے خصوصی مندوب برائے سپیشل مشن رچرڈ گرینل کی جانب سے سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رچرڈ گرینل کو مستقل مندوب نامزد کئے جانے کے بعد حکمران جماعت کے قریبی سمجھے جانے والے چینل جیو نیوز نے ایک مہم چلائی جس میں انہوں نے ایک ایسی خبر دی جس کی ہیڈ لائن کچھ یوں تھی: ہم جنس پرست رچرڈ گرینل ٹرمپ کے خصوصی ایلچی مقرر۔
جیو نیوز کی اس خبر پر پاکستانیوں ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں، پی ٹی آئی رہنماؤں اور چند صحافیوں نے رچرڈ گرینل کو ٹیگ کرنا شروع کر دیا ۔
جس کے بعد رچرڈ گرینل نے جیو نیوز کی اس خبر کے سکرین شاٹ کو شیئر کرتے ہوئے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے جیو نیوز کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ: میں یہ دوبارہ کہوں گا، عمران خان کو رہا کریں۔
اگرچہ رچرڈ گرینل اس سے قبل 26 نومبر کو بھی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر چکے ہیں لیکن تب ان کے بیان کو ذاتی سطح پر دیکھا جاسکتا تھا۔
مزید پڑھیں:قید میں 500 دن مکمل ہونے پر عمران خان کا اڈیالہ جیل سے قو م کے نام پیغام
لیکن اب چونکہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کا باقاعدہ حصہ بن چکے ہیں تو ان کی اس بات کو اب سیریس لیا جارہا ہے۔
صحافی عیسیٰ نقوی کا کہنا تھا کہ پہلا باضابطہ مطالبہ تو آگیا ہے، اب یہ دیکھنا ہوگا کہ کیا امریکہ اپنا مطالبہ منوانے کیلئے زور بھی دیتا ہے یا نہیں۔
عیسیٰ نقوی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی کیلئے یہ امریکی مطالبہ شاید چند ماہ بعد بھی سامنے آتا ہے لیکن حکومت کی آفیشل میڈیا پارٹنر جیو جنگ گروپ کی وجہ سے یہ ابھی کرنا پڑ رہا ہے۔
سینئر صحافی عیسیٰ نقوی کا مزید کہنا تھا کہ اس لئے کہتے ہیں کہ نادان دوست سے دانا دشمن بہترہے۔