اہم خبریںپاکستانسیاست

پی ٹی آئی کیلئے آج کے دن 5 بڑی خوشخبریاں کیا ہیں؟

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وکیل رہنما ابوذر سلمان نیازی نے آج ہونے والی 5 ڈویلپمنٹس کو خوشخبری سے تعبیر کیا ہے۔ ابوذر سلمان نیازی نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی سزا معطلی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر چیف جسٹس کے از خود نوٹس، بہترین وکلاء کنونشن کا انعقاد، تصدق حسین جیلانی کی بطور کمیشن سربراہ معذرت اور حماد اظہر کی واپسی کو 5 بڑی خوشخبریاں گنوایا ہے۔


آج ہونے والی بڑی عدالتی کارروائی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 14،14 سال قید کی سزا معطل کر دی جو پی ٹی آئی کیلئے بڑی خوشخبری ہے۔
دوسری جانب چیف جسٹس قائز عیسیٰ نے ججز خط کیس میں از خود نوٹس لیتے ہوئے سات رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے جو کہ ایک حیرت انگیز ڈویلمپنٹ ہے کیونکہ چند دن قبل ہی انہوں نے وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے بعد کمیشن پر آمادگی ظاہر کر دی تھی۔

مزید پڑھیں: خط لکھنے والے 6 ججز خود ہی مشکل میں پھنس گئے

تاہم سیاسی حلقوں اور غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ کے اندر سے اٹھنے والی آوازوں کے پیش نظر چیف جسٹس نے لارجز بینچ تشکیل دے دیا ہے۔ دوسری جانب ایک ہی دن قبل کمیشن کی سربراہی کیلئے آمادگی ظاہر کرنے والے جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی نے بھی کمشین سربراہی سے معذرت کر لی ہے۔
ایک اور اہم ڈویلپمنٹ میں آج لاہور میں وکلاء کنونشن منعقد کیا گیا جس میں سابق صدر عارف علوی نے بھی دھواں دھار تقریر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ مینڈیٹ تسلیم کرو اور عمران خان کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے انہیں رہا کرو۔
جبکہ آج پی ٹی آئی کے منظر عام سے غائب رہنے والے سینئر رہنما حماد اظہر بھی منظر عام پر آگئے ہیں جس میں حماد اظہر نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے راہداری ضمانت کی استدعا کی ہے۔
عدالت نے 51 کیسز میں انکی راہداری ضمانت منظور کر لی ہے۔ یوں آج کا دن تحریک انصاف کیلئے 5 بڑی خوشخبریاں لے کر آیا ہے جس تحریک انصاف کی جانب سے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button