ملک بھر میں پولنگ کا عمل اور شکایات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ایسے میں اہم سیاسی شخصیات کے ووٹ کاسٹ کی ویڈیوز بھی سامنے آ رہی ہیں اور ایسی تمام شخصیات پولنگ سٹیشن سے نکلنے کے بعد میڈیا سے گفتگو بھی کرتی نظر آرہی ہیں۔
سابق وزیر اعظم اور ن لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔ اس موقع پر ایک صحافی نے ان سے مخلوط حکومت کے متعلق سوال کیا تو میاں نواز شریف نے جواب دیا کہ خدا کے واسطے مخلوط حکومت کا نام نہ لیں۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ مسائل کے حل کیلئے ایک ہی پارٹی کو اکثریت ملنا بہت ضروری ہے۔ حکومتی پارٹی کیلئے ضروری ہے کہ اس کا دارومدار کسی دوسری پارٹی پر نہ ہو۔
نواز شریف کے انٹرویو کا حصہ اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا کہ نواز شریف نے خدا کے واسطے سادہ اکثریت مانگی ہے۔
نواز شریف نے خدا کے واسطے سادہ اکثریت مانگی ہے pic.twitter.com/yOvD7JPU2E
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 8, 2024
ڈاکٹر شہباز گل نے مزید لکھا کہ اگر ابھی تک ووٹ نہیں دیا تو جائیں۔ ن کے کیمپ سے پرچی بنوائیں۔ بریانی ملے تو وہ بھی کھائیں۔ یہ آپکے پیسوں کی ہی ہے۔ ووٹ خان کے امیدوار کو ڈالیں۔
دوسری جانب انٹرویو کے دوران مریم نواز کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنائے جانے کے سوال پر ن لیگی قائد کا کہنا تھا کہ رزلٹ آنے کے بعد اس کے متعلق فیصلہ کیا جا سکے گا۔ اور اسکا فیصلہ پارٹی کرے گی۔
نواز شریف کاکہنا تھا کہ مریم نواز نے مشکل حالات میں پارٹی کیلئے بہت کچھ کیا ہے اور اسی طرح شہباز شریف نے بھی بہت خدمات سر انجام دیں ہے۔ پارٹی کے کئی ساتھیوں نے بھی جیلیں کاٹی ہیں۔ قائد ن لیگ کا کہنا تھا کہ ہمارے انتخابی منشور میں سب واضح کر دیا گیا ہے۔ ہم حقوق عوام تک پہنچائیں گے۔
“نواز شریف خدا کے واسطے دینے لگے” ایک تبصرہ