اہم خبریں

ننھے شیراز نے ایک ملین سبسکرائبر کی خوشی کس شخصیت کے ساتھ منائی

السلام علیکم ناظرین، کیسے ہیں آپ۔ امید کرتا ہوں آپ خیریت سے ہونگے۔ میں آپکا دوست محمد شیراز ہوں اور میرے ساتھ مسکان ہے۔ یہ جملے پڑھنے کے ساتھ ہی یقیناً آپکے ذہن میں ایک خوبصورت ننھے وی لاگر کی تصویر جھلکنے لگ گئی ہوگی جو اپنے چھوٹی بہن کے ساتھ ملکر ایسی ویڈیوز بناتا ہے کہ دیکھنے والوں کا سارا سٹریس اتر جائے اور ایسا پیار آئے کہ کوئی شیئر کیئے بنا نہ رہ سکے۔
گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ننھے وی لاگر محمد شیراز نہ صرف فیس بک اور یوٹیوب پر اپنی ویڈیوز کے ساتھ مقبول ہو رہے ہیں بلکہ نجی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں وہ وسیم بادامی کے ساتھ بھی جلوہ گر ہو چکےہیں۔
ننھے شیراز یوٹیوب پر ایک ملین سے سبسکرائبر حاصل کر چکے ہیں۔ ننھے شیراز نے ایک ملین سبسکرائبر ہونے کی خوشی منانے کیلئے معروف صحافی عمران ریاض کی دعوت کو قبول کیا اور انکی عمران ریاض کے فارم ہاؤس پر بننے والی ویڈیوز کو انٹرنیٹ پر بہت پسند کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:‌پتنگ فروشوں کو پولیس کی حیرت انگیز آفر

ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بھاگتے ہوئے عمران ریاض خان کے گلے لگتے ہیں جسکے بعد عمران ریاض انہیں اٹھا لیتے ہیں اور اپنے عزیزوں سے شیراز کا تعارف کراتے ہیں۔
ننھے شیراز کو گھڑسواری، کشتی رانی کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے جس میں عمران ریاض ان کے ہمراہ ہیں۔ شیراز گائے بھینسوں کو دیکھ کر لطف اندوز ہوتے ہوئے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ جبکہ ایک ملین سبسکرائبر ہونے پر وہ کیک بھی کاٹتے دکھائی دے رہے ہیں جس پر عمران ریاض انہیں یقین دہانی کرا رہے ہیں کہ وہ جلد 10 ملین کا ہندسہ بھی عبور کر جائیں گے۔
عمران ریاض شیراز کو سراہتے ہوئے خود بھی انکا فین ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ تاہم خوشیاں بکھیرتے اس ننھے وی لاگر کا عمران ریاض کو ایک ملین سبسکرائبرز کی خوشی منانے کیلئے چننے پر مزید پیار مل رہا ہے اور شہری ان سے مزید محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔ ان کی صحافی عمران ریاض کے ساتھ ویڈیو بھی 1 ملین سے زائد ویوز حاصل کر چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button