پاکستانسیاست

نہ نواز شریف نہ عمران خان، لاہور کا مقبول ترین لیڈر کون

فارم 45 اور فارم 47 کی کہانی اب ہمیشہ ہی ہماری سیاست کا حصہ رہے گی۔ پتن کی جانب سے جاری کی گئی ایک رپورٹ نے جہاں نواز شریف کے حلقہ این اے 130 کا پوسٹ مارٹم کیا تھا، اب کی بار بات ہو رہی ہے لاہور کے سب سے مقبول لیڈر کی جنہوں نے نواز شریف سے بھی زیادہ ووٹ حاصل کر کے لاہور سے کامیابی حاصل کی ہے۔
یہ لاہور کے مقبول ترین لیڈر ہیں عون چوہدری۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک شو کے دوران صحافی عامر متین نے اعتزاز احسن سے انتخابی معاملات پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ سر لاہور کے مقبول ترین لیڈر عون چوہدری ثابت ہوئے ہیں۔
اپنے ایکس اکاؤنٹ پر عامر متین نے لکھا کہ توبہ توبہ لاہور کے لیے سب سے بڑی بے عزتی یہ ہے کہ عون چوہدری لاہور کا سب سے پاپولر منتخب نمائندہ ہے۔ لاہور کا ہیرو عون چوہدری۔ کیسا محسوس ہوتا ہے۔
کیا کریں انتخابات کے نتیجے نے ہمیں یہی بتایا ہے کہ لاہور کے سب سے پڑھے لکھے علاقے کا ہیرو عون چوہدری ہے۔ بھٹو، اعتزاز، اور تمام معتبرین سے زیادہ ووٹ عون چوہدری نے لئے ہیں۔

مزید پڑھیں: عجب دھاندلی کی غضب کہانی

عامر متین کا مزید کہنا تھا کہ بطور لاہوریا اس کو ہضم کرنا مشکل ہے کہ عمران خان کا تنخواہ دار ملازم جس کا کام چائے اور بسکٹ کا انتظام کرنا تھا۔ اب وہ لاہور کا سب سے بڑا نمائندہ ہے۔ میں اس کے ماضی کی مشکوک تاریخ بیان کرنا پسند نہی کروں گا۔ مگر یہ کہنا کہ وہ سب سے بڑا لاہوریا ہے جس نے نواز شریف ۔ بھٹو سے زیادہ ووٹ لیے ہیں۔ ہضم کرنا مشکل ہے۔ کون ہے یہ عون چوہدری۔ میرے لب خاموش ہیں مگر آپ لوگ روشنی ڈال سکتے ہیں۔
عامر متین کے تجزیہ پر اپنے کمنٹ شیئر کرتے ہوئے صدیق جان کا کہنا تھاکہ عون چوہدری کو فارم 47 پر نوازشریف سے زیادہ ووٹ دے کر میاں صاحب کو پیغام دیا گیا کہ آپ نے اب تک غلامی اور تابعداری میں جو کچھ کیا ہے ،اس میں ابھی بھی عون چوہدری والی معراج پر پہنچنے کے لیے تھوڑی کمی ہے ، میاں صاحب تب سے دن رات محنت کررہے ہیں اس مقام پر پہنچنے کے لئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button