پاکستانجرم و سزا

مسلح افراد کا عزت کا بدلہ لینے کیلئے گھر پر دھاوا، فائرنگ سے خوف و ہراس

گزشتہ رات اٹک میں نامعلوم افراد نے محمد زاہد ولد محمد اشرف کے آبائی گھر پر دھاوا بول کر شدید فائرنگ کی، جس سے اہل علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ذرائع کے مطابق، نامعلوم افراد نے رات گئے محمد زاہد کے گھر پر دھاوا بولا اور اس کے متعلق دریافت کیا۔ گھر میں موجود افراد نے مسلح افراد کو بتایا کہ محمد زاہد وہاں نہیں ہے۔ جس پر مسلح افراد طیش میں آگئے اور علاقے میں شدید فائرنگ کر کے چلے گئے۔
ابتدائی طور پر اہل علاقہ کا خیال تھا کہ شاید متعلقہ افراد کسی سیکورٹی ادارے سے تعلق رکھتے ہیں۔ تاہم، بعد میں معلوم ہوا کہ محمد زاہد کا شازیہ نامی لڑکی سے ماضی میں تعلق تھا۔ تاہم شازیہ کو تقریبا6،7 سال قبل قتل کر دیا گیا تھا اور اس کا قتل اب بھی ایک معمہ ہے۔
اطلاعات کے مطابق، نامعلوم افراد شازیہ کے گھر والے معلوم ہوتے ہیں جو محمد زاہد کو مار کر خاندان کی عزت کا بدلہ لینا چاہتے ہیں.کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ محمد زاہد کی وجہ سے ان کی جو بدنامی ہوئی ہے وہ ساری زندگی نہیں بھول سکتے ۔یہی وجہ ہے کہ ان کی یہ تلاش 7 سال گزر جانے کے باوجود بھی ختم نہیں ہو پائی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button