مراد سعید کو پھانسی کی سزا؟

پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان رہنما مراد سعید منظر عام سے تو کافی عرصے سے غائب ہیں، تاہم وہ وقتا فوقتاً مائیکروبلاکنگ سائیٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے رہتے ہیں جس میں وہ تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہیں۔ آج ہی ایک ایسا دعویٰ سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جنرل باجوہ نے مارچ 2022 میں مراد سعید کو پھانسی پر لٹکانے کی دھمکی دے چکے تھے۔
رہنما تحریک انصاف نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ دہشت گردی کی واپسی پر سٹینڈ لینے اور 9 مئی کے بہانے مجھے انتخابات سے دور کر دیا گیاجبکہ مجھے ڈی چوک پر پھانسی پر لٹکانے کی دھمکی تو جنرل باجوہ مارچ 2022 میں ہی دے چکے تھے۔
مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ 2013کے انتخابات کے وقت جب ٹکٹس کے فیصلے ہورہے تھے تو اُس وقت کے پارٹی کے کرتا دھرتاؤں نے میرے ٹکٹ کی بھرپور مخالفت کی۔ “نوجوان ہے، سیاسی بیک گراؤنڈ نہیں ہے، نا اپنا کوئی ووٹ ہے نا خاندان کا”۔ صرف ایک شخص تھا جس کو یقین تھا کہ پاکستان بدل چکا ہے اور اِس تبدیلی کا “پوسٹر بوائے” بننا میرے حصے میں لکھا گیا۔ کافی بڑے گھروں میں خطرے کی گھنٹیاں بجیں۔ ان کی نسلوں کے مستقبل کا سوال تھا۔ الزامات کی بوچھاڑ، جعلی ڈگری سے لیکر غلیظ ذاتی حملے ہوئے۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ اگلی حکومت میں عمران خان نے پھر اسی ذی شعور اعلی قیادت کے مخالف جاکر سب سے بڑے بجٹ والی وزارت سونپ دی۔ بڑی بڑی کرسیوں پر لوگ تلملائے۔ اللہ کا کرم تھا اُس نے مجھے عمران خان کا اعتماد قائم رکھنے کی توفیق دی۔

مزید پڑھیں:‌ن لیگ نے شکست تسلیم کر لی

انتخابات 2024 پر بات کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ جن خاندانوں کو اتنے سال گھاک سیاست دان نہیں ہرا سکے آج اُس بلور خاندان سے جیت کر یوتھ ونگ کا صدر مینا خان آفریدی حلف لے رہا ہے۔ جس فاٹا کی نشستوں پر ایک خاندان سے دوسرے خاندان کی باریاں لگتی تھیں اُس کے نمائندگی میرے بازو سہیل آفریدی کے پاس ہے۔
وہ جس کو پختونخواہ میں عمران خان کی سیاست کو دفن کرنے کا دعوی تھا، اُس کی رعونت پر آخری فاتحہ پڑھنے والا شاہ احد میرے آئ ایس ایف کا نوجوان ہے۔ پختونخواہ میں مسلم لیگ کے آخری قلعہ ہزارہ پر یوتھ ونگ کے اکرام خان غازی نے انصاف کا پرچم لہرایا، شیر علی آفریدی، شاہد خٹک، اب کتنوں پر کاٹا لگانا ہے؟
یاد رہے کہ مراد سعید صحافی ارشد شریف قتل کیس کی اہم معلومات ہونے کا بھی دعویٰ کرتے ہیں جس کے باعث انکی جان کو خطرہ ہے۔ تاہم مراد سعید کو پھانسی دینے کی دھمکی نے ان کے چاہنے والوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

مراد سعید کو پھانسی کی سزا؟” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں