اہم خبریں

مجھے یا فیملی کو کچھ ہوا تو ذمہ دار ن لیگ قیادت ہو گی، آصف کرمانی

پارٹی کو خیر آباد کہنے کے بعد پاکستان مسلم لیگ کے ساق رہنما ڈاکٹر آصف کرمانی ن لیگ پر اکثر تنقید کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ لیکن اب انہیں تنقید کرنے پر باقاعدہ دھمکیاں موصول ہو گئیں۔
اپنے ایک ٹویٹ میں فون نمبر شیئر کرتے ہوئے ڈاکٹر آصف کرمانی نے لکھا کہ اس فون نمبر سے ابھی ایک شخص جسکا نام اویس فون پر ظاہر ہوا نے مجھے دھمکی دی ہے کہ میں ن لیگ کے خلاف بیان دے کر اچھا نہیں کر رہا۔اگر مجھے یا میری فیملی کو کوئی نقصان پہنچا تو ن لیگ کی قیادت وغیرہ اور مذکورہ شخص ذمہ دار ہونگے ۔ دھمکی سے نہیں ڈرتا۔ قانونی چارہ جوئی کروں گا۔


انہوں نے ایف آئی اے، پنجاب پولیس اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو بھی ٹویٹ میں ٹیگ کیا۔
ان کے اس ٹویٹ کے جواب میں ایک شہری نے انہیں بتایا کہ مطلوبہ شخص کا ڈیٹا چیک کیا ہے۔ نام اویس ہے اور اسلام آباد کا رہائشی ہے۔ اگر آپ کہیں تو آپ کو ڈیٹا ڈی ایم کر دیتا ہوں ۔ جس پر ڈاکٹر آصف کرمانی نے انہیں کہا کہ جی پلیز کردیں۔

مزید پڑھیں:ابھی میرے پاس عمران خان کو رہا کرنے کی پاور نہیں، محسن نقوی

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے خبردار کیا کہ میں غربت کےخلاف اور مڈل کلاس نوجوانوں کے حق میں آواز اٹھاتا رہوں گا، ن لیگ اپنےکارندوں اوراجرتی غنڈوں کولگام دے۔ اس حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کر دیاہے۔
چند روز قبل بھی انہوں نے کچھ ایسے بیانات دیئے تھے جس میں انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان کے طرز سیاست کے قائل نہیں لیکن انہوں نے اس نظام کو ننگا کر دیا اور اس وقت 60 فیصد سے زیادہ یوتھ نے عمران خان کا بیانیہ قبول کر لیا ہے۔
ایک اور بیان میں انہوں نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے تناظر میں کہا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ حکومت سے ہاتھ اٹھا لے تو پی ٹی آئی کے اسلام آباد پہنچنے سے پہلے حکومت گر جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button